Type to search

ٹی وی اور فلم

منور فاروقی بنے بگ باس 17 کے فاتح

منور فاروقی بگ باس

ٹی وی ڈسک، 29 جنوری (اردو پوسٹ) آخر کار بگ باس 17 کو اسکا فاتح مل گیا ہے۔ کامیڈین منور فاروقی نے بگ باس 17 کی ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔ انکے ساتھ مقابلے میں ابھیشک کمار تھے۔ لیکن کم ووٹنگ کی وجہ سے وہ فرسٹ رنر اپ بن کر رہے گئے۔

 

 

 

منور فاروقی بگ باس 17 کے گھر میں کافی بحث میں رہے، انکی کئی کنٹیسٹنٹس کے ساتھ دوستی اور جھگڑے دیکھنے کو ملے۔ شو کے اندر منور  فاروقی کی پرسنل لائف بھی کافی سرخیوں میں رہی۔ لیکن انہوں نے اپنے گیم کو کھیلنا نہیں چھوڑا اور اب آخر کار اب منور فاروقی نے بگ باس 17 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

 

 

 

بگ باس 17 کا فائنل قریب 6 گھنٹے تک چلا۔ بگ باس کا خطاب جیتنے کے بعد منور کو بگ باس کی ٹرافی، 50 لاکھ روپے اور ایک شاندار گاڑی انعام کے طور پر ملی۔

 

 

 

فائنل کے دوران ابھیشک کمار اور منور بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ وہیں تیسرے نمبر پر منارا چوپڑا تھی۔

 

فائنل میں کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھی حصہ لیا۔ اس دوران اجے دیوگن، آر مادھون ، مادھوری دکشت، سنیل شیٹی ، کامیڈین کرشنا، ثنا ریس ، کامیڈین بھارتی ، ارباز خان اور سہیل خان بھی موجود رہے۔

 

 

 

 

ٹی وی کی دنیا میں ٹی آر پی کا کنگ کہے جانے والا شو کلرس پر 16 اکتوبر کو شروع ہوا تھا، شو کے تمام کنٹیسٹنٹ نے خوب سرخیاں بٹوری، منور اور انکیتا نے شو کو چار چاند لگائے۔

بگ باس  17 میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے ، منور فاروقی ، ابھیشک کمار ، ارون ماشیٹی ، منارا چوپڑا فائنلسٹ رہے۔ ان سبھی کنٹیسٹنٹ نے اپنے کھیل اور حکمت عملی کو لیکر کافی سرخیاں بٹوری۔ پانچوں میں سے فائنل کی ٹرافی کس کے ہاتھ لگے گی، اسے لیکر کافی لمبے وقت تک تجسس بنا رہا۔ اس سے پہلے ابھیشک کمار نے بتایا کہ اگر وہ شو جیتے تو اپنی پارٹی میں سمتھ کو نہیں بولائیں گے کیونکہ وہ چانٹا نہیں کھانا چاہتے۔ حالانکہ یہ بات انہوں نے مذاق مستی میں ہی کہیں تھی۔

 

 

 

 

وہیں منور فاروقی سے جب پوچھا گیا کہ ونر بننے پر اپنی فاتح پارٹی میں وہ کسے مدعو نہیں کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ شو جیتتے ہیں تو عائشہ خان کو اپنی فاتح پارٹی میں نہیں بولائیں گے۔

 

 

 

لیکن جب انکیتا سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شو جیتنے پر اگر وہ پارٹی کرتی ہیں تو وکی کو نہیں بولائیں گی۔ لیکن انکے بنا وہ پارٹی کر نہیں سکتی۔ بتادیں کہ گھر سے نکلتے ہی وکی نے شو کے دوسرے  ایویکٹیڈ کنٹیسٹنٹ کے ساتھ پارٹی کی تھی۔ غور طلب ہے کہ انکیتا بگ باس 17 کی چوتھی فائنلسٹ رہی۔

 

 

کون ہے منور فاروقی

منور فاروقی کی پیدائش 28 جنوری 1992 کو  گجرات کے جنگاؤں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی۔ منور کا پورا نام منور اقبال فاروقی ہے۔

 

 

منور جب 14 سال کے تھے تب انکی والدہ انتقال کرگئی، سال 2007 میں اپنے والد اور تین بہنوں کے ساتھ ایک نئی شروعات کے لیے ممبئی کا رخ کیا، انکے والد کا انتقال 2020 میں ہوا۔ منور کا بچپن کافی غریبی میں گذرا۔

 

 

 

 

منور فاروقی ایک مزاح نگار، مصنف اور ریپر ہیں، منور اپنے طنزیہ مزاح کے لیے مشہور ہیں۔

سال 2021 میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر “گھوسٹ اسٹوری” کے نام سے ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی ویڈیو اپ لوڈ کیا۔

 

 

 

 

منور فاروقی کو شہرت سال 2022 میں آلٹ بالاجی اور ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوئے کنگنا رناوت کے شو لاک اپ سے ملی وہ اس شو کے فاتح بھی بنے۔

 

سال 2022 میں فاروقی پرنس نرولا اور رونی اجنالی کے ساتھ ایک پنجابی گانا جس کا نام “تودھ” تھا۔

 

 

 

منور نے سال 2017 میں جیسمین سے شادی کی لیکن یہ شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس جوڑے کا پانچ سالہ بیٹا ہے۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like