Type to search

ٹی وی اور فلم

ثنا رئیس خان بنی بگ باس 17 کا حصہ، آریان خان کیس کی وکیل

ثنا رئیس خان

ٹی وی ڈسک، 17 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی پر نشر ہونے والے سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس کا 17واں سیزن دھوم مچانے تیار ہے- شو میں یوٹیوبر اور ایکٹر کے ساتھ ایک ایسے شخص نے انٹری لی ہے- جن کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

 

کون ہے ثنا رئیس :

سلمان خان کے شو بگ باس 17 کا پریمیئر ٹیلی کاسٹ ہوچکا ہے، شو میں کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا ہے- جس میں ایک ثنا رئیس خان بھی ہے-

 

 

 

 

 

دراصل ثنا رئیس خان پیشہ سے ایک کرئمنل وکیل ہے- جو تب بحث میں آئی تھی، جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ڈرگ کیس میں گرفتار ہوئے تھے-

 

 

 

 

ثنا رئیس خان آریان خان کے منشیات کیس میں کام کرنے والی وکلیوں کی ٹیم میں سے ایک ہے- خبروں کے مطابق اس کیس میں ثنا نے ایون ساہو کی نمائندگی کی تھی-

 

 

 

 

وہیں آریان کے علاوہ ثنا نے کئی سارے ہائی پروفائل کیسز میں بھی کام کیا ہے۔ جس میں ایک شینا بورا کی بھی تھا-

 

 

 

 

سلمان خان کے شو میں ثنا سابق کرائم رپورٹر جگنا وورا کے ساتھ انٹری لی ہے، دونوں اب گھر کے اندر جاچکی ہے-

 

 

 

 

ثنا رئیس خان کے بگ باس کے گھر میں ہونے سے شو مزید دلچسپ ہو سکتا ہے۔

 

 

 

 

ثنا رئیس خان نے 2010 میں مس انڈیا ورلڈ کا خطاب جیتنے والی مانسوی ممگئی کی جگہ لی ہے۔

 

 

 

 

ریالٹی شو ‘بگ باس 17′ کے میکرس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد بھی اس کی ایک مدمقابل مانسوی ممگئی نے اس میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ ماناسوی نے شو کی پہلی قسط کی شوٹنگ مکمل کر لی تھی-

 

 

 

بتادیں کہ ثنا رئیس سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- بگ باس کے گھر میں آنے کے بعد سے انکے تعلق معلومات حاصل کرنے یوزرس انہیں سوشل میڈیا پر تلاش کررہے ہیں-

Tags:

You Might also Like