Type to search

وائرل

منارا چوپڑا بگ باس 17 میں آئیں گی نظر؟

منارا چوپڑا

خبر ہے کہ بگ باس 17 میں منارا چوپڑا بطور کنٹیسٹنٹ نظر آسکتی ہے-

منارا چوپڑا ، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور پرینکا چوپڑا کی کزن ہے-

ڈائریکٹر نے حال ہی میں منارا کے گال پر بوسہ دیا تھا جو وائرل ہوا تھا-


وائرل ڈسک، 13 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 17 کے پریمیئر کا وقت قریب آرہا ہے- اور شخصیات کے نام سامنے آنے لگے ہیں- حال ہی میں خبر آئی کہ منور فاروقی کا نام بگ باس کے لیے کنفرم ہوچکا ہے-

اور اب ایک اور نام سامنے آیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ منارا چوپڑا بھی بگ باس 17 کا حصہ ہونگی- منارا چوپڑا کا اصلی نام باربی ہانڈا ہے، اور وہ پرینیتی چوپڑا اور پرینکا چوپڑا کی کزن ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mannara❤️ (@memannara)

 

منارا چوپڑا کی پیدائش 25 مئی 1991 میں ہریانہ کے امبالا چھاؤنی میں ہوئی- منارا نے دہلی کے سمر فیلڈز اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بی بی اے کی ڈگری حاصل کی اور ایک فیشن ڈیزائنر ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mannara❤️ (@memannara)

 

منارا کی والدہ جیولری ڈیزائنر ہیں اور ان کے والد وکیل ہیں۔ ان کی والدہ، پرینکا چوپڑا کے والد اور پرینیتی چوپڑا کے والد بہن بھائی ہیں۔ ان کی ایک چھوٹی بہن متالی ہے جو ایک فیشن اسٹائلسٹ ہے۔

 

 

منارا نے بالی ووڈ میں فلم فلم زید سے قدم رکھا تھا- اس فلم میں انکے ساتھ کرن ویر شرما اور شردھا داس لیڈ رول میں نظر آئے تھے- اس فلم کو وویک اگنی ہوتری نے ڈائریکٹ کیا تھا-

 

 

 

اس فلم کے بعد منارا چوپڑا نے تیلگو میں 2014 میں ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد سے وہ تیلگو انڈسٹری میں ایکٹیو ہے-

 

 

 

 

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکی جین سلمان خان کے متنازعہ ریالٹی شو بگ باس 17 میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے نام پر مہر لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خطروں کے کھلاڑی میں نظر آنے والی ایشوریہ شرما اس شو میں اپنے شوہر نیل بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 

 

 

ایشا مالویہ اور ابھیشیک کمار بھی بگ باس 17 میں ایک جوڑی کے طور پر نظر آئیں گے۔ وہی ماڈل اور اداکارہ ماناسوی بھی بگ باس 17 میں نظر آنے والی ہیں۔ یوٹیوبر انوراگ ڈوول، جگنا وورا، سنی آریہ اور رشی دھون بھی بگ باس 17 کے گھر میں نظر آئیں گے-