Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 16 کے فاتح بنے ایم سی اسٹین عرف الطاف

ایم سی اسٹین

ٹی وی ڈسک، 14فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 16 کو اپنا فاتح مل گیا- ریپر اور بستی کے ہستی ایم سی اسٹین نے شو کو جیت لیا، ایم سی اسٹین کے فینس نے انہیں بگ باس 16 کا فاتح بنایا- سلمان خان نے اسٹین کو مبارکباد دی- انعام میں ریپر کو 31 لاکھ روپے ملے، اسکے علاوہ انہیں ایک زبردست گاڑی بھی انعام کے طور پر ملی-

 

 

چار مہینے تک چلا ریالٹی شو بگ باس 16 میں کافی کچھ ہوا، اس شو میں لڑائی دیکھی، دشمنی دیکھی، پیار دیکھا، دوستی دیکھی اور خوب ساری تفریح دیکھنے کو ملی-

 

 

ایم سی اسٹین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ فاتح بنیں گے- انہیں ہی کیا، شاید کسی کو بھی ایسی امید نہیں تھی، سوشل میڈیا سے لیکر مشہور شخصیات تک، بگ باس کے فاتح کے طور پر شیو ٹھاکر اور پرینکا چہر چودھری کو دیکھا جارہا تھا- اس بار ٹاپ 5 میں شالین بھونٹ، ارچنا گوتم، ایم سی اسٹین، شیو ٹھاکر اور پرینکا شامل تھی-

 

 

ریپر اور بستی کے ہستی ایم سی اسٹین نے بگ باس 16 کے فاتح کا خطاب جیتا، اسٹین کو انکے فینس نے فاتح بناکر بگ باس کی تاریخ میں انکا نام جوڑ دیا-

 

صرف 12 سال کی عمر میں قوالی گانے سے شروعات کرنے والے ایم سی اسٹین نے شروعات سے ہی ناظرین کو اپنی را پرسنالٹی اور زبان سے خوب تفریح کیا- انہو ںنے اپنے ہندی ریپر سے ملک بھر میں ایک الگ پہچان بنائی ہے-

 

بگ باس کے گھر سے فائنلسٹ پرینکا چہر چودھری باہر ہوئی- پرینکا کے شو سے باہر ہوتے ہی بگ باس کے گھر کی منڈلی خوشی سے جھوم اٹھی تھی- سنگر عبداروزک نے بگ باس فائنل میں اپنے دو اسپیشل گانوں کو گایا- انہوں نے اپنے گانوں سے ہندوستان ، بگ باس اور ہندوستانی عوام کو شکریہ کہا-

 

 

ایم سی اسٹین کی بات ہوسٹ سلمان نے انکی گرل فرینڈ سے کروائی، گرل فرینڈ نے کہا کہ وہ اسٹین سے غصہ ہے، کیونکہ وہ پرینکا چودھری کی تعریف کرتے ہیں، حالانکہ وہ بعد میں مان گئی-

 

کون ہے ایم سی اسٹین کی دلروبہ یعنی بوبا،،، بگ باس کے گھر میں ایم سی اسٹین نے کئی بار اپنی اور بوبا کی لواسٹوری کے بارے میں بتایا ہے، انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ بوبا سے انہیں پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا-

 

 

انکی گرل فرینڈ بوبا کا اصلی نام انم شیخ ہے، وہ 24 سال کی ہے اور دیکھنے میں کافی ذیادہ خوبصورت ہے- بوبا ایم سی اسٹین کے لیے اپنے کپڑے بگ باس میں بھیجا کرتی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MC STΔN 💔 (@m___c___stan)

 

بتادیں کہ ایم سی اسٹین نے ارچنا گوتم اور سوندریہ شرما کے سامنے بگ باس کے گھر میں ایک بار بتایا تھا کہ، بوبا سے ملنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیا تھا- انہوں نے کہا تھا، پہلے ایک لڑکی کو ڈیٹ کررہا تھا وہ مجھے بہت پسند تھی، لیکن میری طرف سے ایسا کچھ نہیں تھا- پھر میں جب بوبا سے ملا، تو میں نے پہلی گرل فرینڈ سے ساری چیزیں صاف کی اور اسے بتا دیا تھا کہ مجھے انم پسند ہے-

 

 

وہیں ایکتا کپور نے شالین بھونٹ کے لیے ایک میسج بھیجا، انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ دنوں پہلے بگ باس کے گھر میں آئی تھی اور تبھی انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اپنے نئے شو میں شالین کو لیں گی- بے قابو نام سے ایک سیریل بنا رہی ہیں، اس شو میں شالین بھونٹ ہیرو ہونگے-

 

بتادیں کہ ریپر اسٹین پونے کے رہنے والے ہیں- انکا اصل نام الطاف ہے۔ اور وہ پونے کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے قوالی سنگر کے طور پر شروعات کی تھی، اس کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ چمکا۔ اسی سے وہ انٹرنیٹ سینسیشن بنے۔

 

 

شو کے شروعات میں سلمان خان کے ساتھ گفتگو کے دوران ایم سی اسٹین کا کہنا ہے کہ انہیں بستی کا ہستی کہے کر پکارا جاتا ہے اتنا ہی نہیں انہوں نے انکا نام بھی آدھا شیطان اور آدھا انسان کا ہے-

Tags:

You Might also Like