Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ اداکارہ ارچنا گوتم اور ریپر ایم سی اسٹین

اداکارہ ارچنا گوتم

ٹی وی ڈسک، 3 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 16 کا آغاز شروع ہوچکا ہے، بگ باس 16 میں بگ باس میں کنٹیسٹنٹ کی فائنل فہرست میں سیاستداں ارچنا گوتم اور ریپر ایم سی اسٹین کا نام جڑ گیا ہے،

شو میں ٹنا دتہ ، ساجد خان ، سنبل توقیر خان کے علاوہ کئی ٹی وی سے جڑے اسٹارس نظر آرہے ہیں۔ آئے جانتے ہیں کون ہے ایم سی اسٹین اور ارچنا گوتم کے بارے میں۔

کون ہے ایم سی اسٹین؟
ریپر ایم سی اسٹن پونے کے رہنے والے ہیں- انکا اصل نام الطاف ہے۔ اور وہ پونے کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے قوالی سنگر کے طور پر شروعات کی تھی، اس کے بعد ان کی قسمت کا ستارہ چمکا۔ اسی سے وہ انٹرنیٹ سینسیشن بنے، ایم سی اسٹن کا پرومو بھی سامنے آچکا ہے- اس پرومو ویڈیو میں وہ سلمان خان کے ساتھ بات کرتے نظر آرہے ہیں- گفتگو کے دوران ایم سی اسٹین کا کہنا ہے کہ انہیں بستی کا ہستی کہے کر پکارا جاتا ہے اتنا ہی نہیں انہوں نے انکا نام بھی آدھا شیطان اور آدھا انسان کا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

کون ہے ارچنا گوتم؟
ارچنا گوتم کی پیدائش 1 ستمبر 1995 کو میرٹھ میں ہوئی، انکے والد کا نام گوتم بدھ، اور والدہ کا نام سنیتا گوتم ہے- وہ ایک اداکارہ، ماڈل اور مقابلہ حسن ٹائٹل ہولڈر ہے، ارچنا نے مس بکنی انڈیا 2018 جیتا، مس کاسموس ورلڈ 2018 میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور موسٹ ٹیلنٹ کا سب ٹائٹل جیتا 2018-

ارچنا نے بالی ووڈ میں ڈیبیو سال 2016 میں ڈیبیو کیا اور انکی پہلی فلم گریٹ گرانڈ مستی ہے، فلم میں انہوں نے کیمیو رول ادا کیا- ارچنا نے پرنٹ اور ٹیلی ویژن اور مختلف برانڈز کے لیے اشتہاری مہموں میں ماڈلنگ کی-

فلم گریٹ گرانڈ مستی کے بعد سال 2017 میں حسینہ پارکر، میں سلمی کا کردار نبھایا- فلموں کے علاوہ کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آئی-

ارچنا گوتم کی بات کریں تو وہ بکنی ماڈل ہے، ساتھ ہی ارچنا اداکارہ بھی ہے، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہوا ہے، اسکے علاوہ انہوں نے کئی بیوٹی مقابلے بھی جیتے ہیں- سیاست میں ارچنا نے ہستیناپور سے قدم رکھا تھا، انہیں شو میں دیکھنا دلچسپ ہوگا-

ارچنا نے نومبر 2021 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور سال 2022 کے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ہستینا پور (اسمبلی حلقہ) سے ٹکٹ حاصل کیا۔

باقی کنٹیسٹنٹ کی بات کریں تو بگ باس 16 میں اس سال ڈائریکٹر ساجد خان، اداکارہ ٹنا دتہ، سرجیت ڈے، نمرت کور ل پرینکا چہر چودھری، اونتیکا گپتا، سنبل توقیر خان، گوتم وگ اور شالین آنے والے ہیں، انکے ساتھ مس انڈیا کی فاتح مانیا شرما، بھوجپوری اداکار سوندریا شرما، بگ باس مراٹھی کی فاتح شو ٹھاکر، فوک ڈانسر گوری ناگوری اور سنگر عبدو روزک بھی ہونگے-

Tags:

You Might also Like