Type to search

ٹی وی اور فلم

ارمیلا ماتونڈکر ویب سیریز ‘تیواری’ سے کریں گی ڈیجیٹل ڈیبیو

ویب سیریز تیواری

ارمیلا ماتونڈکر ایکٹینگ میں پھر سے کررہی ہیں واپسی
ویب سیریز تیواری میں لیڈ رول میں نظر آئیں گی
ماں- بیٹی کے رشتہ پر تھریلر سیریز ہے تیواری


فلمی ڈسک، 4 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رنگیلا گرل’ ارمیلا ماتونڈکر ایکٹینگ کی دنیا میں واپسی کررہی ہیں- سینما سے دور سیاست کی دنیا میں کانگریس کے ساتھ کام کرچکی اداکارہ ارمیلا اس واپسی کے ساتھ ہی او ٹی ٹی پر ڈیبیو بھی کررہی ہیں-

ارمیلا ویب سیریز تیواری میں لیڈ رول نبھا رہی ہے، اس ویب سیریز کا فرسٹ پوسٹ ریلیز کیا گیا ہے، جس میں ارمیلا کا لک کافی خطرناک دیکھ رہا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

ٹریڈ تجزیہ نگار ترن ادرش نے انسٹاگرام پر سیریز کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے، انہوں نے اسکے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ارمیلا ماتونڈکر ویب سیریز تیواری کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہی ہیں-

ارمیلا ٹیوٹر پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، آخری مرد جو کھڑا ہوگا وہ عورت ہوگی “تیواری”، اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو اور واپسی کی پہلی جھلک شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

صرف آپ کی سپورٹ نے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے۔ امید ہے کہ آپ کو #تیواری سنسنی خیز لگے گا۔ نئے سفر کی شروعات پر آپ کی محبت، تعاون اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

مراٹھی فلم جھکولا سے سال 1980 میں ڈیبیوکرنے والی اداکارہ ارمیلا نے فلم ستیہ اور ایک حسینہ تھی میں اپنی شانداری پرفارمینس کے لیے پہچانی جاتی ہے، انکی پہلی ہندی فلم کلیوگ (1981) رہی، ارمیلا نے بھوت، رنگیلا، کون اور پنجر جیسی فلموں میں زبردست ایکٹینگ کی-

 

ترن ادرش نے آگے بتایا کہ تیواری ایک سیریز ہے، اسکی کہانی ایک چھوٹے شہر کے پلاٹ پر ہے، کہانی کے مرکز میں ماں بیٹی کا جذباتی رشتہ ہے، اس سیریز کو سوربھ ورما ڈائریکٹ کررہے ہیں-

 

ڈاکٹر راج کشور کھاورے اور اتپل اچاریہ اسکے پروڈیوسر ہیں- یہ سیریز ابھی پری-پروڈکشن کے مرحلے میں ہے-
رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا سے پہچان بنانے والی ارمیلا کے فینس ویب سیریز کے فرسٹ پوسٹر کو دیکھ کر پرجوش ہیں- ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے اسے بہترین بتایا ہے-

 

بتادیں کہ ابھی اس سیریز کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی، اور اسکی ریلیز تاریخ اور کس او ٹی ٹی پلیٹ پر فارم آئے گی اسکا اعلان نہیں ہوا ہے-

 

بتادیں کہ ارمیلا کی پیدائش 4 فروری 1971 کو ممبئی میں پیدا ہوئی، ارمیلا نے اپنی اداکاری کی شروعات چائلڈ ایکٹر کے طور پر کی تھی۔

 

ارمیلا ماتونڈکر نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سیاسی سفر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کا دامن تھاما تھا، لیکن سال 2020 میں انہوں نے شیوسینا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Tags:

You Might also Like