Type to search

وائرل

سوندریا شرما نے پورا کیا ٹی۔شرٹ چیلنج

سوندریا شرما

وائرل ڈسک،12اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سوندریا شرما ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے۔ اداکارہ سبھی فنکاروں کی طرح لاک ڈاؤن میں ورزش کے ذریعہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہی ہے۔

اس دوران اداکارہ لوگوں کو کورونا وائرس کو لیکر شعور بیدار بھی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ لیکن حال ہی میں انکا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائر ہورہا ہے۔

بتادیں کہ اداکارہ سوندریا 20 ستمبر 1994 کو پیدا ہوئی۔ اور ان کی پرورش نئی دہلی میں ہوئی، اس ویڈیو میں سوندریا شرما اپنے ہاتھوں کے سہارے کھڑے ہوکر ٹی۔شرٹ پہنتی نظر آرہی ہے۔ بتادیں کہ سوشل میڈیا پر یہ ٹی شرٹ چیلینج خوب چل رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں اداکارہ کا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے۔

 

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سوندریا شرما نے کیپشن میں لکھا، مجھے دانتوں کی پریشانی کی وجہ سے سی -5 پیتھالوجی ہے، جسکی وجہ سے مجھے سر کی ورزش کرنا منع ہے۔

لیکن پھر بھی میں نے خود کو چیلینج کیا اور میرا یہ پہلی کوشش تھی۔ یہ کافی مزیدار تھا۔ سوندریا شرما کے اس ویڈیو پر انکے فینس خوب دیکھ کررہے ہیں۔ اور اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ اداکارہ سوندریا نے سال 2007 میں آئی فلم رانچی ڈائریز’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔

سوندریا نے رانچی ڈائریز میں مشہور ایکٹر انوپم کھیر، ہمانش، جمی شیرگل اور ستیش کوشک کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

اس فلم میں سوندریا شرما کی پرفارمینس کو خوب سراہا گیا تھا۔

فلم کے لیے سوندریا شرما کو زی سینے ایوارڈس اور اسٹار اسکرین ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اسکے علاوہ اداکارہ اپنے اترنگی ویڈیوز کو لیکر کافی سرخیوں میں رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like