Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم تھینک یو فار کمنگ کا ٹریلر جاری، بھومی پیڈنیکر اہم کردار میں

فلم تھینک یو فار کمنگ

 ایکتا کپور کی نئی فلم تھینک یو فار کمنگ میں بھومی پیڈنیکر کو ایک نیا چیلنج ملا


فلمی ڈسک، 8 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ویر دی ویڈنگ، کے بعد ریا کپور نے ایکتا کپور کے ساتھ ملکر ایک اور گرل گینگ فلم تھینک یو فار کمنگ بنائی ہے- ان دنوں فلموں کی خاص بات یہ ہے کہ ان دونوں فلموں میں جنسیت جیسے مسائل کو اٹھایا گیا ہے-

 

 

 

 

فلم تھینک یو فار کمنگ کے ٹریلر لانچ پر ایکتا کپور نے کہا کہ ایسی فلموں کو دیکھنے کے لیے ناظرین کا ایک خاص طبہ ہے اور وہ ایسی فلموں کو دیکھنا وہ پسند کرتے ہیں-

 

 

 

 

فلم تھینک یو فار کمنگ کے بارے میں بحث چلنے پر اس میں کام کررہی اداکارہ شہناز گل نے اوش کا ادب پڑھنے کی وکالت بھی کی-

 

 

 

 

فلم کی کہانی پیار، دوستی اور سیکس کے موضوعات کو آگے بڑھانے کے طریقے پیش کرتی ہے- اس فلم کی کہانی اداکارہ بھومی پیڈنیکر کے ارد گرد گھومتی ہے- بھومی کہتی ہے کہ، فلم میں میرا کردار کنیکا کپور ایک ایسی 30 سال کی خاتون ہے، جو ایک افراتفری سے بھری زندگی سے جوجھ رہی ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kusha Kapila (@kushakapila)

 

فلم میں پیار، دوستی اور مزہ کو ایک الگ نظریہ سے پیش کیا گیا ہے-

 

فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں کرن بولانی ، کرن کہتے ہیں، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہندی سینما کی بہترین خواتین کو ڈائریکٹ کرنا بہت اچھا تجربہ رہا-

 

 

ایک مرد کے طور پر میں تھینک یو فار کمنگ نے مجھے خواہش، پیار اور قبولیت کے آس پاس کے خواتین تجربے کے بارے میں بہت کچھ سیکھایا ہے-

 

 

 

 

وہیں فلم کی پروڈیوسر ریا کپور کہتی ہے، اس فلم کی کہانی میرے دل سے نکالی ہوئی ہے- اس فلم کی کہانی آج کے دور کی تمام لڑکیوں سے متاثر ہے- اس فلم میں تفریح ​​کے ساتھ ساتھ ناظرین کو ایک خاص پیغام بھی دیکھنے کو ملے گا۔

 

 

 

 

فلم تھینک یو  میں اداکارہ بھومی پیڈنیکر کے علاوہ شہناز گل ، ڈولی سنگھ ، کشا کپیلا ، شیبانی بیدی ، پردمومن سنگھ مال ، نتاشا رستوگی ، گوتمک ، سوشانت دیوگیکر ، سلونی دینی، ڈولی اہلووالیا ، کرن کندرا اہم کرداروں میں ہے-

 

وہیں فلم میں اداکار انیل کپور ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے-

 

فلم کا پریمیئر 2023 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں باوقار گالا پریزنٹیشن سیکشن میں ہوا اور 6 اکتوبر 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like