Type to search

ٹی وی اور فلم

کیارا اڈوانی نے شیئر کیا فلم گووندا میرا نام ، کا پوسٹر

فلم گووندا نام میرا

فلمی ڈسک، 13 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہد کپور کے ساتھ فلم کبیر سنگھ میں کام کرچکی اداکارہ کیارا اڈوانی جلد ہی بھوی پیڈنیکر ، وکی کوشل ایک ساتھ فلم گووندا میرا نام میں نظر آنے والی ہے-

فلم گووندا میرا نام کو کرن جوہر کے پروڈکشن کی فلم ہے جسے ششانک کھیتان ڈائریکٹ کررہے ہیں- اس فلم کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا گیا ہے-

 

فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر ہی سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ لو ٹرائنگل والی کامیڈی فلم ہونے والی ہے- لیکن کیارا اڈوانی کی فوٹو پر شاہد کپور کا کمنٹ دلچسپ ہے-

وکی کوشل نے گووندا نام میرا ، کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، تیور ہے جھکاس ، ڈانس ہے فرسٹ کلاس ، پر لائف ؟ لائف ہے بالکل کے اوز! مجھے ملیں – گووندا میرا نام صرف سینما گھروں میں 10 جون 2022 کو-

 

کرن جوہر نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ تینوں ستاروں کے کردار سے بھی ناظرین کو واقف کروا دیا ہے- پہلے پوسٹر میں وکی کوشل مستی بھرے موڈ میں نظر آرہے ہیں اور انکے کردار کا نام گووندا واگھمارے ہیں-

بھومی پیڈنیکر اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، مجھے مسز واگھمارے بولائے، سال کی سب سے بڑی تفریحی فلم کے لیے رہے تیار- اس طرح وہ فلم میں وکی کوشل کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہے-

 

وہیں بھومی پیڈنیکر ساڑھی پہنے اور بالوں میں پھول لگائے نظر آرہی ہے- اسکے ساتھ ہی معلوم چل رہا ہے کہ وکی کوشل کی بیوی کے کردار میں ہے، ساتھ ہی کیارا اڈوانی ماڈرن لڑکی کے لک میں نظر آرہی ہے- اور وکی کوشل کی گرل فرینڈ کے کردار میں نظر آئیں گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

 

فلم گووندا نام میرا میں وکی کوشل کی گرل فرینڈ کا کردار نبھا رہی کیارا اڈوانی نے لکھا ہے- اور یہ ہوں میں – میں اس کہانی میں مسالوں کا تڑکا لگانے آرہی ہوں-

اس طرح فلم کی کہانی صاف ہوجاتی ہے، لیکن کیارا اڈوانی کی اس فوٹو پر شاہد کپور کا مزیدار ردعمل آیا ہے- شاہد کپور نے لکھا ہے، پیلی ساڑی اور کیارا اڈوانی – بھروسہ کرو یہ قاتلانہ کامبینیشن ہے-

Tags:

You Might also Like