Type to search

وائرل

کشا کپیلا شادی کے چھ سال بعد شوہر زوراور اہلووالیا سے الگ ہونے کا کیا اعلان

کشا کپیلا

کشا کپیلا نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر زوراور اہلووالیا سے الگ ہو رہی ہیں۔

کشا کپیلا ایک اداکارہ ہیں لیکن اس کے پہلے وہ کنٹینٹ کیریئٹر تھی-

کشا کپیلا اور زوراور نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کافی کچھ کہا گیا ہے۔


وائرل ڈسک، 28 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل دنیا میں اپنی مقبولیت اور اپنے مواد کے ذریعہ لوگوں کو ہنسانے والی مشہور یوٹیوبر کشا کپیلا کو لیکر بڑی خبر سامنے آرہی ہے-

 

 

کنٹینٹ کیریئٹر بنی کشا کپیلا نے زوراور اہلووالیا کے ساتھ شادی کی تھی، مگر 6 سال بعد ہی یہ الگ ہوگئے ہیں- انہوں نے شادی سے پہلے ایک دوسرے کو کئی سال تک ڈیٹ کیا-

 

 

 

اب خبر آرہی ہے کہ کشا کپیلا اور زوراور اہلووالیا الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے- انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا خلاصہ کیا ہے اور الگ ہونے کا اعلان کیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kusha Kapila (@kushakapila)

 

 

اداکارہ نے بتایا کہ انکے لیے آسان نہیں تھا لیکن ابھی وہ اپنی زندگی کے ایک اچھے مقام پر ہے اس لیے یہ طے کیا ہے-

 

 

فیشن ایڈیٹر، انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت، مزاح نگار، اداکارہ اور یوٹیوبر کشا کپیلا اور زوراور اہلووالیہ نے انسٹاگرام پر ساتھ بتایا، زوراور اور میں نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے-

 

 

یہ کسی بھی نظریہ سے آسان فیصلہ نہیں ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی کے اس موڑ پر یہ صحیح فیصلا ہے- ہم نے جو پیار اور زندگی ایک ساتھ شیئر کی ہے، وہ ہمارے لیے سب کچھ ہے-

 

 

لیکن دکھ کی بات ہے کہ موجودہ وقت میں اپنے لیے جو تلاش رہے ہیں، وہ آپس میں نہیں ہے- ہم نے اس میں اپنا سب کچھ لگا دیا، جتنا ہم کرسکتے تھے-

 

 

کشا نے لکھا، ایک رشتے کا خاتمہ بہت درد بھرا ہوتا ہے، اور یہ ہمارے اور ہمارے خاندان کے لیے ایک مشکل امتحان ہی ثابت ہوئی ہے- شکر ہے، ہمارے پاس اسے پروسیس کرنے کے لیے کچھ وقت ہے، لیکن ہم نے جو آپس میں شیئر کیا ہے اور ایک ساتھ بنایا ہے، وہ ناظرین تک زندہ رہے گا- ہمیں اپنی زندگی کے اگلے مرحلے پر پہچنے کے لیے ابھی بہت وقت چاہیئے- اس زخم کو بھرنے میں کافی وقت لگے گا-

 

 

بتادیں کہ کشا اور زوراور نے کچھ عرصہ ڈیٹنگ کے بعد 2017 میں شادی کی تھی-

 

 

بتادیں کہ کشا کپیلا کی پیدائش 19 ستمبر 1989 کو ہوئی- کشا کپیلا ایک فیشن ایڈیٹر، انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت، مزاح نگار، اداکارہ، اور یوٹیوبر ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kusha Kapila (@kushakapila)

 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی سے کشا کپیلا نے فیشن ڈیزائنا میں گریجویشن کیا-

 

اداکارہ نے نوئیڈا میں چیسل ایفنیکٹس میں پروڈکٹ ڈیزائن انٹرن کے طور پر کام کیا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kusha Kapila (@kushakapila)

 

سال 2013 میں کشا نے دہلی کے ایک کپڑے کے فرم میں فیشن کرسپانڈینٹ کے طور پر کام کیا-

 

بتا دیں کہ کشا کپیلا کئی ویب سیریز میں نظر آ چکی ہیں۔ جن میں مصبا مصبا، کیس تو بنتا ہے، جیسے ویب سیریز شامل ہے-

 

کشا کچھ عرصہ قبل دی کپل شرما شو میں بھی نظر آئی تھیں۔ جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کی تھی-