Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی فلم رکشا بندھن کا ٹریلر ریلیز

فلم رکشا بندھن

اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کا ٹریلر ریلیز ہوگیا-
رکشا بندھن فلم بھائی بہن کے رشتے کی کہانی ہے-
رکشا بندھن میں اکشے کمار کے مقابلے بھومی پیڈنیکر لیڈ رول میں ہے-


فلمی ڈسک، 22 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن اس سال یوم آزادی کے موقع پر 11 اگسٹ کو ریلیز ہونے والی ہے- اس سے پہلے فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

ٹریلر سے صاف ہوگیا ہے کہ فلم کی کہانی بھائی اور بہن کے انمول رشتے پر مبنی ہے- فلم میں اکشے کمار کے مقابلے بھومی پیڈنیکر لیڈ رول میں نظر آنے والی ہے- اس سے پہلے اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر فلم ٹائلٹ ایک پریم کتھا میں ساتھ نظر آئے تھے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

 

رکشا بندھن کے ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ اکشے کمار اپنی بہن کی شادی اور جہیز کے لیے پیسے جمع کررہے ہیں-
اسکے لیے اپنی دوکان بھی رہن پر رکھ دیتے ہیں- بہن کی شادی کرنے کے لیے انہوں نے خود بھی شادی نہیں کی-
تین منٹ کے ٹریلر میں اکشے کمار ایک بہترین بھائی کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں اکشے نے جو فلم کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا تھا، اس میں انکی آن اسکرین بہنوں کے ساتھ زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی تھی-

غور طلب ہے کہ رکشا بندھن سے پہلے اکشے کمار آنند ایل رائے کے ساتھ فلم اترنگی رے کر چکے ہیں۔

اکشے کمار کی یہ فلم ایک کامیڈی فیملی ڈرامہ ہے- اس میں بھائی بہن کے رشتے ، بے شمار پیار اور رشتے کی خوبصورتی کو دیکھایا گیا ہے-

فلم میں سعدیہ خطیب ، سہجمین کور، دیپیکا کھنہ ، سمرتی شریکانت اکشے کمار کی بہن کے کردار میں نظر آنے والی ہے- رکشا بندھن فلم کو آنند ایل رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے-

فلم سے جڑی اہم خبر یہ ہے کہ فلم ریلیز کے چند دن بعد ہی اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم پر آجائے گی۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کے او ٹی ٹی حقوق زی5 نے خرید لیے ہیں۔

ایسے میں یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز کے چار ہفتے بعد یا اس سے پہلے سیدھے زی5 پر اسٹریم ہوسکتی ہے-
اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کا باکس آفس پر عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا سے ٹکرائے گی-

عامر خان کی فلم بھی 11 اگسٹ 2022 کو ریلیم ہونے والی ہے- رکشا بندھن فلم کا اعلان اکشے نے سال 2021 میں اسی تہوار کے موقع پر کیا تھا-

 

غور طلب ہے کہ اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم پرتھوی راج باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی-
اکشے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انکے پاس کئی پروجیکٹس ہیں- اکشے اب فلم گورکھا، رام سیتو، سیلفی میں نظر آنے والے ہیں-

 

بتادیں کہ اداکارہ سعدیہ خطیب ، ودھو ونود چوپڑا کی سال 2020 میں آئی فلم شکارا سے ڈیبیو کرچکی ہے- سعدیہ کی پیدائش 1997 میں جموں و کشمیر میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی-

Tags:

You Might also Like