Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم سکھی کا ٹریلر ریلیز، شلپا شیٹی اہم کردار میں

فلم سکھی

فلم سکھی 22 ستمبر کو ہوگی ریلیز

فلم سکھی میں شلپا کے ساتھ کشا کپیلا بھی اہم کردار میں آئیں گی نظر

ہنگامہ 2 کے بعد شلپا کی سکھی فلم سے واپسی


فلمی ڈسک، 8 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 90 کے دہائی کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک شلپا شیٹی ہے، قریب 30 سال کے فلمی کیریئر میں اداکارہ نے ایک سے بڑھ کر ایک فلم انڈسٹری کو دی ہے-

 

 

 

اداکارہ شلپا شٹی جلد ہی فیمیلی انٹرٹینر فلم سکھی میں ایک متوسط گھرانے کی خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی- اب شلپا شیٹی کی اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے-

 

 

 

 

 فلم ہنگامہ 2 کے فلاپ ہونے کے بعد اداکارہ شلپا فلم سکھی لیکر آرہی ہے- اس فلم میں بالی ووڈ کی سب سے گلیمرس اور فٹ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا اہم کردار میں نظر آئیں گی-

 

 

 

 

اداکارہ شلپا شیٹی کے دو منٹ لمبے ٹریلر میں کچھ بے حد مزیدار مناظر اور ہنسی مذاق کردینے والے ڈائیلاگ ہیں- یہ فلم سکھی نام کی ایک گھریلو خاتون کی کہانی ہے، جو اپنی مصروف زندگی سے آزاد ہونے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گذار کے لیے دہلی کا سفر کرتی ہے-

 

 

فلم کے کئی سین تو آپ کو کامیڈی سے بھرپور ملیں گے، لیکن ٹریلر کے دیگر رخ کو دیکھیں تو یہ پدرانہ نظام اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی ہے-

 

 

 

شلپا شیٹی کی فلم کا ٹریلر یہ دیکھاتا ہے کہ کیسے سماج خواتین سے توقع کرتا ہے کہ وہ صرف اپنے خاندان کی دیکھ بھال کریں اور خوابوں کو کنارے رکھ دیں-

 

 

فلم کی ٹیگ لائن ہے، بے دھڑک، بے شرم، بے پرواہ بننے کے لیے تیار ہو جاؤ! سکھی ، بھوشن کمار ، کرشن کمار اور شیکھا شرما نے پروڈیوس کیا ہے-

 

 

اس فلم میں شلپا شیٹی کے ساتھ کشا کپیلا ، دلناز ایرانی، پاولین گجرال، چیتنیا چودھری اور امیت سادھ اہم کرداروں میں نظر آنے والے ہیں۔

سکھی کی ہدایت کاری سونل جوشی نے کی ہے اور اسے جوشی، رادھیکا آنند، پولومی دتہ اور روپندر اندرجیت نے لکھا ہے۔

 

 

فلم سکھی 22 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شلپا کے مداح فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

 

 

بتادیں کہ کشا کپیلا کی پیدائش 19 ستمبر 1989 کو ہوئی- کشا کپیلا ایک فیشن ایڈیٹر، انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت، مزاح نگار، اداکارہ اور یوٹیوبر ہے-

 

 

بتا دیں کہ کشا کپیلا کئی ویب سیریز میں نظر آ چکی ہیں۔ جن میں مصبا مصبا، کیس تو بنتا ہے، جیسے ویب سیریز شامل ہے-

 

 

 

 

شلپا شیٹی اور کشا کپیلا اپنی آنے والی فلم سکھی کی بھرپور تشہیر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاراؤں کو اپنی فلم کی تشہیر کے دوران دیکھا گیا۔

 

 

 

 

شلپا شیٹی بلیو انڈو ویسٹرن ساڑی میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ دوسری جانب کشا کپیلا بھی پرپل ڈیپ نیک شیتھ ڈریس میں کافی ہاٹ اور بولڈ لگ رہی تھی۔  کشا اور شلپا اپنی فلم کو لے کر پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like