Type to search

ٹی وی اور فلم

اروشی روتیلا نے لاک ڈاؤن میں شروع کیا ‘باڈی بائے اروشی’ چیلنج

فلمی ڈسک،14مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے درمیان لاک ڈاؤن میں سبھی بالی ووڈ فنکار اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی درمیان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور بیوٹی کوئن اروشی روتیلا نے خود کے ساتھ ساتھ فینس کو بھی فٹ رکھنے کے لیے ایک چیلنج کی شروعات کی ہے، جسکا نام باڈی بائے اروشی،،، اروشی روتیلا نے اس چیلینج کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ اپنی ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے۔ جس میں وہ ہاتھوں میں ڈمبل لیے نظر آرہی ہے، اس فوٹو میں اروشی روتیلا کا اسٹائل بھی لاجواب لگ رہا ہے۔

اروشی روتیلا نے اپنے اس چیلینج سے جڑی فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، فوکس، موٹیویشن اور ڈیڈیکیشن ، چلیئے کرتے ہیں۔ کوئی بہانا نہیں چلے گا۔ کورنٹائن کے دوران باڈی بائے اروشی چیلینج، مجھے مید ہے کہ ہر کوئی اس وقت صحت مند ہوگا۔ محفوظ رہے، اس فوٹو میں اروشی گرئے کلر کی پینٹ اور گے اسپورٹس ٹاپ پہنی نظر آرہی ہے۔ فوٹو میں اداکارہ کا لک بھی کافی زبردست لگ رہا ہے۔ بتادیں کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے کے لیے اروشی روتیلا نے 5 کروڑ روپئے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like