Type to search

فیشن

برج العرب پر پرفارم کرنے والی پہلی انڈین بنی اروشی روتیلا

برج العرب اروشی روتیلا

فیشن ڈسک، 5 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا فلموں سے زیادہ اپنے لائف اسٹائل کو لے کر بحث میں رہتی ہیں۔ اداکارہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔ درحقیقت، اروشی برج العرب کی چوٹی پر پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔

 

اروشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، ویڈیو میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتی نظر آرہی ہیں۔ پرفارمنس کے دوران اروشی نے گرین کلر کا شیماری گاؤن پہنا ہوا ہے- جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہے- ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے

اروشی نے ایک گرین کلر کا گاؤن پہنا ہوا ہے، جو کہ انہیں اور گلیمرس بنا رہا ہے-

 

اروشی نے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ برج العرب پر پرفارمینس دینے والی میں پہلی ہندوستانی ہوں-

معلوم ہو کہ اروشی سے پہلے صرف 7 ستاروں نے برج العرب پر پرفارم کیا ہے- اروشی کی اس کامیابی پر انکے فینس کافی خوش ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں-

اروشی روتیلا کو ایکسپو 2020 پویلین میں شاہی دعوت نامہ ملا تھا- ایونٹ یں اروشی نے زبردست پرفارمینس بھی دی- وہ ایمیگالا ایوارڈز میں شامل ہوئی تھی- اس دوران اروشی نے 50,000 لوگوں کے سامنے زبردست پرفارمنس دی۔

اروشی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم دی لیجنڈ میں سروانا کے ساتھ تامل میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہے-

بتادیں کہ اروشی روتیلا کی پیدائش 25 فروری 1994 کو ہریدوار میں ہوئی تھی۔ انکا آبائی شہر کوٹ دوار ہے- انکے والد منور سنگھ روتیلا اور والدہ میرا روتیلا ہے۔

اروشی روتیلا نے سنی دیول کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انکی پہلی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ تھی، جس میں انہوں نے سنی دیول کی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے بعد وہ گریٹ گرانڈ مستی میں بھی نظر آئی تھی۔ اروشی روتیلا نے ہیٹ اسٹوری 4 سے بھی کافی سرخیاں بٹوری تھی۔

Tags:

You Might also Like