Type to search

ٹی وی اور فلم

ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کے ہونٹوں کا مذاق اڑ رہے لوگوں کو ملا زبردست جواب

gabriella-demetriades

فلمی ڈسک،14مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس بھلے ہی بالی ووڈ کا ایک جانا مانا نام نہ ہو لیکن وہ آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہے۔ کچھ وقت پہلے ہی گیبریلا ڈیمٹریڈس نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔ ان تصویروں میں گیبریلا ڈیمٹریڈس سوئمنگ پول میں پوز دیتی نظر آرہی ہے۔ ان تصویروں کی وجہ سے گیبریلا ڈیمٹریڈس انٹرنیٹ پر ٹرول ہورہی ہے۔ ٹرولرس گیبریلا ڈیمٹرائڈس کے ہونٹوں کا مذاق بنا رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کئی لوگوں نے تو گیبریلا ڈیمٹریڈس کے ہونٹوں کو عجیب بتا دیا ہے۔

اسی درمین گیبریلا ڈیمٹریڈس نے ٹرول کررہے لوگوں کو زبردست جواب دے دیا ہے بنا دیری کیے اپنی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے گیبریلا ڈیمٹریڈس نے لکھا ہے، اس بارے میں مجھے میرے والدین سے بات کرنی پڑے گی۔ صرف وہ دونوں ہی بتا سکتے ہیں کہ میرے ہونٹ اتنے عجیب کیوں ہیں۔ والدین سے بات کرکے مجھے اس سوال کا کوئی نہ کوئی جواب تو مل ہی جائے گا۔

 

 

View this post on Instagram

 

New normal. Virtual creation with @taras84 ft @rampal72

A post shared by Gabriella Demetriades (@gabriellademetriades) on

سوشل میڈیا پر ہو رہی ٹرولنگ کے درمیان گیبریلا ڈیمٹریڈس کے فینس انکے بچاؤ میں اتر آئے ہیں۔ اس مسئلہ پر بات کرتے ہوںئے گیبریلا ڈیمٹریڈس کے ایک فین نے لکھا کہ، آپ کو والدین سے اپنے ہونٹوں کے بارے میں بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے ہونٹ بہت خوبصورت ہیں۔ تصویروں میں کبھی کبھی آپ کے ہونٹ عجیب لگتے ہیں لیکن یہ قدرتی ہیں۔

بتادیں کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گیبریلا ڈیمٹریڈس اور ارجن رامپال اپنے بیٹے کے ساتھ آسولیشن میں رہ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں اکثر گیبریلا ڈیمٹریڈس اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے۔ اس سال 18جولائی کو گیبریلا ڈیمٹریڈس نے اپنے بیٹے کو جنم دیا تھا۔