Type to search

فیشن

اروشی روتیلا عرب فیشن ویک میں 40 کروڑ کی سونے کی ڈریس پہنی، بنی شو اسٹاپر

اروشی روتیلا عرب فیشن ویک

فیشن ڈسک، 30 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنی دیول کی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ  اروشی روتیلا ہمیشہ اپنے اسٹائل سے دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہے- لیکن اس بار نہ انہوں نے اپنے اسٹائل سے ہمیں حیران کردیا ہے بلکہ انہوں نے ایک کامیابی بھی اپنے نام کے ساتھ جوڑ لی ہے-

اروشی روتیلا عرب فیشن ویک میں دو بار شرکت کرنے والی پہلی بھارتی بن چکی ہے- خاص یہ ہے کہ اروشی نے عرب فیشن ویک میں 40 کروڑ روپئے کی قیمت والی سونے کی ڈریس پہنی تو وہاں موجود لوگ حیران رہے گئے اور انہیں خوب تعریف ملی- اس طرح اروشی روتیلا نے پھر سے فینس کے درمیان خوب تعریف حاصل کی-

 

 

اروشی روتیلا ایک ہائی ڈیپ سپلٹ گولڈن ایمبیلشڈ گاؤن پہنے ہوئے دیکھائی دے رہی تھی- جس میں نیچے کے ہیم سے گولڈن گولڈن اسٹرن تھے- انہوں نے بیلون سیلوس اور ہیوئی میک اپ کے ساتھ ایک شاندار گولڈن راب میں فینس کے دلوں کو چھوا اور گولڈن راب کافی لمبا تھا جو فرش تک چھو رہا تھا-

اس ڈریس میں وہ کلیوپیٹرا جیسی لگ رہی تھی- انکا ہیڈ گیئر اصلی سونے سے اور ہیرو سے بنایا گیا تھا اور سب سے مشہور ڈیزائنوں میں سے ایک فرن ون اماتو نے انکی ڈریس ڈیزائن کی تھی-

فرن ون اماتو اس سے پہلے بیونس اور جینیفر لوپیز کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔

بتادیں کہ اروشی روتیلا کی پیدائش 25 فروری 1994 کو ہریدوار میں ہوئی تھی۔ انکا آبائی شہر کوٹ دوار ہے- انکے والد منور سنگھ روتیلا اور والدہ میرا روتیلا ہے۔

اروشی نے سال 2012 میں “آئی ایم شی” مس یونیورس انڈیا کے تاج اور مس فوٹوجینک کے لیے خصوصی ایوارڈ جیتا۔

مس دیوا 2015 کا خطاب جیت چکی اروشی نے مس یونیورس 2015 پیجینٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔

اروشی روتیلا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انکو آخری بار مس یونیورس پیجنٹ 2021 کو جج کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا-
اس سے پہلے اروشی عرب سپر اسٹار محمد رمضان کے ساتھ ورسوچے بےبی، گانے میں نظر آئی تھی- اروشی جلد ہی ویب سیریز انسپکٹر اویناش، میں رندیپ کے ساتھ نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like