Type to search

ٹی وی اور فلم

چار منزلہ بنگلے کی مالیکن بنی اروشی، خریدا 190 کروڑ کا آشیانہ؟

اروشی روتیلا

فلمی ڈسک، 2 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی وہ اپنے لباس کی وجہ سے بحث میں رہتی ہیں تو کبھی اپنے افیئر کی وجہ سے۔ اروشی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے خبروں میں رہی-

 

 

اب ایک بار پھر انکے چرچے چاروں طرف ہورہے ہیں، اس بار ممبئی میں انکی طرف سے خریدے گئے مہنگے گھر سے سرخیاں بٹور رہی ہے-

 

 

بالی ووڈ کی کوئین اروشی روتیلا سے جڑی ایک چونکانے والی خبر آرہی ہے- اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں- دراصل اداکارہ نے ممبئی کے جوہو علاقے میں 190 کروڑ کا بنگلہ خریدا ہے-یہ قیمت اپنے آپ میں بہت بڑی ہے- آج کے وقت میں شاہ رخ خان کا منت 200 کروڑ کی قیمت کا ہے- اب اروشی بھی انکی ٹکر میں آگئی ہے-

 

 

منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق اروشی روتیلا کا یہ گھر بہت عالیشان ہے۔ گھر کے باہر ایک شاندار باغ ہے۔ اس میں ایک پرسنل جم بھی ہے- خوبصورت انٹیرئیر کے ساتھ اس بنگلے میں ہر چیز موجود ہے۔ اروشی نے اس کا انٹیریئر اپنی مرضی کے مطابق کیا ہے اور اس میں جدید آرٹ لگا ہے۔

 

 

 چار منزلہ بنگلے کی مالیکن بن چکی ہے- فینس یہ خبر سن کر حیران رہے گئے ہیں- انکا کہنا ہے کہ آخر اروشی کے پاس اتنا پیسہ آ کہا سے رہا ہے- کہا جارہا ہے کہ اروشی کا یہ بنگہ، فلم میکر یش چوپڑا کے گھر کے ساتھ میں ہے- ٹائم لیس انٹیریئر اور کنٹیمپرری استھیٹک ڈیزائن اس بنگلے میں کی ہوئی ہے-

 

 

 

اس بنگلے کے اندر لویش گارڈن، پرسنل جم، بڑا سا بیک یارڈ، اور کافی خالی جگہ ہے، جس میں اداکارہ آرام فرما سکتی ہے- پچھلے سات یا آٹھ مہینوں سے اروشی خود کے لیے گھر ڈھونڈ رہی تھی جو اب جاکر انہیں انکی پسند کا ملا ہے-

 

 

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ اروشی روتیلا بھلے ہی اپنی فلموں کی وجہ سے سرخیوں میں نہ آئیں، لیکن ان کی لگژری لائف کولیکر اکثر بحث ہوتی ہے- حال ہی میں اروشی روتیلا نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی-

 

 

 

مس دیوا 2015 کا خطاب جیت چکی اروشی نے فیسٹیول میں اپنے اسٹائلش گاؤن کی مدد سے سب کی توجہ اپنی طرف توجہ مبذول کرائی- اداکارہ حال ہی میں ویب سیریز انسپکٹر اونیاش میں نظر آئی تھی- جلد ہی اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک فلم میں نظر آسکتی ہے-

 

 

اروشی روتیلا کی پیدائش 25 فروری 1994 کو ہریدوار میں ہوئی تھی۔ انکا آبائی شہر کوٹ دوار ہے- انکے والد منور سنگھ روتیلا اور والدہ میرا روتیلا ہے۔

Tags:

You Might also Like