Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ناٹ یور بیبی کے پوسٹر میں اروشی روتیلا کا منفرد انداز

فلم ناٹ یور بیبی

فلم ‘ناٹ یور بے بی’کے پوسٹر میں اروشی کے ہاتھ میں پستول اور پیٹ پر نشانہ


فلمی ڈسک، 24 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کانز فلم فیسٹیول میں جلوہ بکھرنے کے بعد اداکارہ اروشی روتیلا جلد ہی ایک فلم ناٹ یور بیبی، میں نظر آنے والی ہے، جس میں وہ حاملہ خاتون کے رول میں نظر آئیں گی-

اروشی روتیلا نے فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- جس میں وہ پنک کلر کی ڈریس میں نظر آرہی ہے-

 

پوسٹر میں اروشی کا بیبی بمپ دیکھ رہا ہے، ایک ہاتھ میں انہوں نے بیبی بمپ پر رکھا ہے اور دوسرے ہاتھ میں ریوالور لیا ہے- پوسٹر پر لکھا ہے، ناٹ یور بیبی- یہ اروشی کی فلم کا نام ہے-

فلم کے پوسٹر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ناٹ یور بیبی ، میری اگلی فلم ہے- اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے-

 

یہ ایک خاندانی اور تفریحی فلم ہے- ناٹ یور بیبی ، پتہ کریں کہ یہ کسکا بچہ ہے- ڈاؤٹ ایک ہتھیار ہے- گوسپ ایک سیریل کلر ہے- Doubt is a killer, Gossip is a serial killer آپ کو بس یہ جاننا ہے کہ آپ کون ہے اور آپ کسکے لیے کھڑے ہیں-

فلم کو کرشنا پرساد ڈائریکٹ کررہے ہیں، جبکہ اسٹوری اور اسکرین پلے پرشانت تھوپل اور کرشنا پرساد کی ہے- وہیں فلم کے ڈائیلاگ الوکے اوپادھیائے کے ہیں، وہیں فلم کو پروڈیس میرا روتیلا، راج سوری اور وپن جین نے کیا ہے-

فلم ناٹ یور بیبی کا پوسٹر دیکھ کر فینس کو فلم کے ریلیز کا انتظار ہے- کچھ ہی دیر میں اروشی کے اس پوسٹ پر 50 ہزار سے زیادہ کمنٹ آگئے ہیں- ایک فین نے لکھا ہے، کافی وقت بعد کسی فلم میں نظر آئیں گی-

 

اروشی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اروشی کو مس یونیورس مقابلہ 2021 کو جج کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اور انہیں ارب سپر اسٹار محمد رمضان کے ساتھ انکے بین الاقوامی گانے ورسیس بیبی کے لیے خوب تعریف ملی-
اروشی جلد ہی جیو اسٹوڈیو کے انسپکٹر اونیاش میں رندیپ ہوڈا کے ساتھ اہم رول میں نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like