Type to search

قومی

صدر جمہوریہ کورونا بحران کے پیش نظر ایک سال تک اپنی تنخواہ کا 30فیصد حصہ عطیہ کریں گے

president-ram-nath-kovind

نئی دہلی،14مئی(ذرائع) ملک میں جاری کورونا بحران کے درمیان ، صدر رام ناتھ کووند نے ایک سال تک اپنی تنخواہ کا 30فیصد حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے- راشٹرپتی بھون کی طرف سے یہ معلومات دی گئی ہے، بتادیں کہ اس سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مارچ مہینے کی پوری تنخواہ پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کردی تھی، راشٹرپتی بھون کی طرف سے بتایا گیا کہ روایتی تقریب کے دوران استعمال کی جانے والی لیموزین (کار) کے خرید کے تجویز کو بھی ملتوری کردیا گیا ہے-

بتادیں کہ ہندوستان میں جمعرات کو کوویڈ 19 متاثرہ کی کل تعداد بڑھ کر 78003 پر پہنچ گئی ہے، وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 2549 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ متاثرہ لوگوں کی تعداد 78003 ہوگئی ہے-