Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی

کرینہ کپور

فلمی ڈسک، 17 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں کرینہ کپور خان جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں

کرینہ نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دی ہے، جس میں وہ فلم کی ٹیم کے ساتھ اسکرپٹ پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 

اس مرڈر مسٹری نیٹ فلکس اوریجنل فلم میں کرینہ کے ساتھ جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آنے والے ہیں۔

سجوئے گھوش کی ہدایت میں بننے والی اس نیٹ فلکس اوریجنل فلم کو 12 ویں اسٹری انٹرٹنمنٹ، ناردرن لائٹس فلمس، باؤنڈاسکرپٹ اور کراس پکچرز ساتھ میں مل کر بنارہے ہیں۔

 

بتادیں کہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ چہارشنبہ کے روز، انہوں نے ساحل سمندر کی کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں۔

 کرینہ کپور نے اپنے بیٹے جیہ علی خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کالے مونوکینی میں سمندر کے کنارے بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ بیٹے کو سفید ریت کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ رہی ہیں-

 

کرینہ کا یہ انداز فینس کو کافی پسند آرہا ہے اور سوشل میڈیا پر انکی یہ فوٹو تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

کرینہ نے فوٹو کے ساتھ دل کے ایموجی شیئر کیے ہیں وہ اپنی بہن کرشمہ کپور ، سمائرا ، کیان اور اپنے بچوں تیمور اور جیہ کے ساتھ مالدیپ کے لیے روانہ ہوئی-

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی اس درمیان چہارشنبہ کی صبح کرینہ نے فینس کو تحفہ دیا اور جئے دیپ اہلاوت اور وجے ورما کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا-

فلم کے اعلان کے حوالے سے کرینہ، جے دیپ، وجے اور سوجوئے کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ سجوئے گھوش اس سے پہلے کہانی جیسی فلمیں بھی بنا چکے ہیں۔

اپنی نیٹ فلکس فلم کے بارے میں ہدایت کار سوجوئے گھوش نے کہا، ‘ڈویژن اج تک بیسٹ لو اسٹوری ہے، جو میں نے پڑھی ہے، اسکو فلم میں تبدیل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے-

 

اسکے ساتھ ہی مجھے کرینہ، جئے دیپ اور وجے کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے- اس سے زیادہ کوئی کیا چاہ سکتا ہے-

اس اعلان کو لیکر کرینہ کپور خان نے کہا، اس پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کا میں بہت ہی بے صبری سے انتظار کررہی ہوں-

اس میں ہر طرح کا مسالہ موجود ہے- ایک شاندار کہانی، وژنری ڈائریکٹر اور سپر ٹیلنٹیڈ کاسٹ اور کرو-

وہ سوجوئے گھوش کی ہدایت میں بننے والی ویب سیریز سے او ٹی ٹی میں ڈیبیو کریں گی- یہ نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی- اسکے علاوہ کرینہ ، عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں نظر ائیں گی-

Tags:

You Might also Like