Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف اور کیرتی سینون گنپتھ : پارٹ 1 میں نظر آئیں گے

کریتی سینون

ممبئی، 16 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف اور اداکارہ کریتی سینون کی جوڑی گنپتھ : پارٹ 1 میں نظر آنے والی ہے-

 

ٹائیگر ۔ کیرتی کی فلم گنپتھ پارٹ 1 پچھلے کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے۔ ٹائیگر شراف اور کیرتی سینن نے سال 2014 میں آئی فلم ”ہیروینتی سے ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ اب یہ دونوں کی جوڑی گنپتھ : پارٹ 1 میں واپس نظر آنے والی ہے-

 

 

باغی 2 اور باغی 3 جیسی فلمیں دے چکے اداکار ٹائیگر نے اپنی اور کیرتی کی ایک ویڈیو اپنے انسٹا اسٹوریز پر پوسٹ کی ہے۔ ٹائیگر شراف نے کیپشن میں لکھا، آل موسٹ ٹائم پارٹنر ۔ اس کے جواب میں کیرتی سینون نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈ یا پر دوبارہ پوسٹ کیا اور کیپشن میں لکھا ”ٹائم فلائنگ ! ! آل گرون اپ،

اسے پوجا انٹر ٹینمنٹ کی پیش کش گڈ کمپنی کے تعاون سے تیار کی جارہی ہے- فلم گنپتھ پارٹ 1 کو وکاس بہل ڈائرکٹ کر رہے ہیں۔ فلم کو واسو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شیکھا دیشمکھ اور وکاس بہل نے پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم 20 اکتوبر 2023 کوریلیز ہو گی۔

 

 

فلم ادی پورش میں نظر آچکی اداکارہ کرتی سینون بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہے- ہیروپنتی سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہے-

 

 

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون کی پیدائش 27 جولائی 1990 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام راہل سینون اور والدہ کا نام گیتا سینون ہے، والد ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور والدہ پروفیسر رہ چکی ہیں۔ کریتی کی ایک بہن بھی ہے جن کا نام نپُور ہے۔

 

کریتی نے اسکولی تعلیم دہلی پبلک اسکول، اور جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوئیڈا سے بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری کی۔

 

ماڈل اور اداکارہ نے اپنے کیریئر کی شروعات تیلگو فلم 1: نینوككڈینے اور ہندی فلم ہیروپتنی کے ذریعہ سے رکھی-

Tags:

You Might also Like