Type to search

فیشن

زرین خان کیٹ واک کرتی نظر آئی، انسٹاگرام پر شیئر کیا ویڈیو

زرین خان کیٹ واک

فیشن ڈسک،11ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کی فلم ویر سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ زرین خان نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں اداکارہ زرین خان کیٹ واک کرتی نظر آئی۔ اداکارہ کا ٹریڈیشنل لک ہو یا ویسٹرس، ہر لک میں زرین خان کا زبردست اور خاص انداز دیکھنے کو ملتا ہے۔

زرین نے اپنے گلیمرس انداز سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ زرین خان کی فوٹو اور ویڈیو بھی اکثر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

💗 #Reels #FeelitReelit #FeelKaroReelKaro #ZareenKhan

A post shared by Zareen Khan 🦄🌈✨👼🏻 (@zareenkhan) on

ایسا ہی حال زرین کے ایک اور ویڈیو کو لیکر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل زرین خان کا ایک ویڈیو کا خوب توجہ کھینچ رہا ہے۔ جس میں اداکارہ پنک سوٹ میں کیٹ واک کرتی نظر آرہی ہے۔ زرین نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ جسے ابھی تک 74 ہزار سے بھی ذیادہ بار لائک کیا جاچکا ہے۔

بتادیں کہ زرین سال 2010 میں آئی فلم ویرسے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اسکے علاوہ زرین ہارر فلم 1921 میں بھی نظر آئی۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ زرین تیلگو اور پنجابی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کیٹ واک کو لیکر فینس بھی انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ کیٹ واک کرتی ہوئی آتی ہے اور کیمرے کی طرف دیکھ کر فلائنگ کس کرتی ہے۔ اس میں انکا انداز کافی زبردست لگ رہا ہے۔

زرین کے اس ویڈیو میں انکا لک دیکھنے لائق ہے۔ پنک پینٹ، بلیک ٹی۔شرٹ اور پنک بلیزر میں زرین کا لک تعریف کے لائق ہے۔ اداکارہ کے اس ویڈیو کو لیکر فینس بھی انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

بتا دیں کہ اس کے علاوہ بھی زرین کے کئی ویڈیو نے خوب سرخیاں بٹوری تھی۔ وہ ہمیشہ اپنی گلمیرس تصویروں کے لیے بحث میں رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like