Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو میڈیم ایس ایس سی ٹاپرس کی تہنیتی تقریب کا اعلان

مانو المونی اردو میڈیم ٹاپرس

حیدرآباد،11ستمبر (راست) اردو میڈیم سے ایس ایس سی 2020 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مانوالمونی اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔

مانوالمونی کے چوھتے میٹ ڈے کے موقع پر طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ تلنگانہ کے تمام اردو میڈیم اسکولس کے طلباء و طالبات و اسکولس ہیڈماسٹرس سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ایسے طلباء و طالبات کے نشانات کی میمو زیراکس بذریعہ ای میل

manuualumni@gmail.com

پر 30 ستمبر 2020 تک روانہ کریں۔ بہت جلد پروگرام کی تاریخ اور مقام کا اعلان کیا جائے گا۔

 فائل فوٹو ۔ سال 2019 میں لی گئی تصویر۔

Tags:

You Might also Like