Type to search

ٹی وی اور فلم

زرین خان کو ڈیٹ کررہے ہیں بگ باس کے کنٹیسٹنٹ شیواشیش مشرا

زرین خان شیواشیش

فلمی ڈسک، 27 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کی فلم ویر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زرین خان ان دنوں گوا میں ایک خوبصورت جگہ پر چھٹیاں منارہی ہے-

ایسے میں زرین خان کو گوا ویکیشن میں کلرس ٹی وی کے متنازعہ شو بگ باس 12 میں نظر آچکے شیواشیش مشرا کمپنی دے رہے ہیں-

شیواشیش نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی تھی اور اکثر وہ اپنے فینس کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں-

 

شیواشیش مشرا کے حالیہ ویڈیو میں انہیں زرین خان کے ساتھ دیکھا گیا- اس ویڈیو میں شیواشیش اور زرین کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد فیسن اندازا لگا رہے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں-

اس ویڈیو میں شیواشیش ، زرین کو سوئٹی، کہے کر بلاتے ہوئے نظر آئے، گذشتہ دنوں شیواشیش کی سالگرہ پر زرین نے انکے ساتھ کئی فوٹوز شیئر کیے تھے-

فوٹوز کو شیئر کرتے ہوئے زرین نے کمنٹ میں لکھا ، ٹیڑا ہے پر میرا ہے- سالگرہ مبارک ہو میرے شیو۔ بھگوان تمہاری سبھی دعائیں پوری کریں-

شیواشیش نے بھی زرین کی سالگرہ کے موقع پر ایک فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، میرے دل کو دل سے سالگرہ کی مبارکباد- ہپی اینڈ کریزی برتھ ڈے سویٹنس۔

 

حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلقات کو لیکر کوئی بات نہیں کی ہے- بتادیں کہ شیواشیش نے ریالٹی شو بگ باس کے ساتھ شروعات کی تھی-

بتادیں کہ زرین نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ سال 2009 میں بطور اداکارہ فلم ’ویر‘ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

زرین کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہیں آخری بار ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی فلم ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے میں دیکھا گیا تھا-

سال 2012 میں آئی فلم ’ ہاؤس فل ۔ 2‘ ، ہیٹ اسٹوری 3، اکثر 2 اور 1921 جیسی فلموں میں بھی کام کیا ۔

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق شیواشیش کی پیدائش 25 اگسٹ 1992 کو اندور میں ہوئی- سال 2018 میں انہوں نے بگ باس کے سیزن 12 میں نظر آئے-

بگ باس میں شیوا اور سوربھ کی جوڑی خوب مقبول ہوئی- بگ باس میں حصہ لینے سے پہلے وہ مسٹر اندور اور مسٹر ایم پی رہے چکے ہیں-

Tags:

You Might also Like