Type to search

ٹی وی اور فلم

عید ہو جائے گی گانے میں نظر زرین خان اور عمر ریاض کی رومانٹک کیمسٹری

عید ہوجائے گی

فلمی ڈسک، 29 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ویر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زرین خان کا نیا گانا عید ہو جائے گی ریلیز ہوگیا ہے۔ گانے کو عید کے تہوار سے پہلے ریلیز کیا گیا ہے۔

عید ہوجائے گی گانے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ گانے کو مشہور سنگر جاوید علی اور راگھو سچر نے گایا ہے۔
گانے کے بول کنور جونیجا نے دیئے ہیں۔ اسکی موسیقی ایک خالص رومانٹک ہے جو عید کے تہوار کے ارد گرد گھومتی ہے۔ ویڈیو میں عمر ریاض اور زرین خان کے درمیان رومانٹک کیمسٹری کو دیکھایا گیا ہے۔

 

انسٹاگرام پر عمر ریاض اور زرین خان دونوں نے ویڈیو سے 50 سکنڈ کی ایک کلپ شیئر کی ہے۔ عید ہو جائے گی ، پورا گانا آگیا ہے۔

 

لائیک ، کمنٹ اور شیئر کریں۔ فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے، یہ عید آپکی پسندیدہ میں سے ایک اپنی حیرت انگیز آواز سے آپ کا دل جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اس سے پہلے زرین نے ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ میوزک ویڈیو کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہے۔

 

زرین نے کہا، میلوڈی، تال، آواز اور دھن۔ یہ خوشی کا بالکل صحیح امتزاج ہے اور یہ ایک میوزک ویڈیو کے طور میں کام کرتا ہے۔

اپنے شوٹنگ تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے زرین نے کہا کہ انہوں نے شوٹنگ کا مزہ لیا۔

میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہم نے خوب مستی کی اور میں یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتی کہ ہمارے فینس اس گانے پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔ گانے کی شوٹنگ ممبئی میں کی گئی۔

بتادیں کہ زرین ہارر فلم 1921 میں بھی دیکھی، لیکن فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ انکی اور ایک فلم اکثر 2 کو بھی باکس آفس پر اچھا رسپانس نہیں ملا۔

Tags:

You Might also Like