Type to search

ٹی وی اور فلم

زرین خان کا میوزک ویڈیو’ مشہور ہے تو ، ریلیز

مشہور ہے تو

فلمی ڈسک،3 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے ساتھ فلم ویر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ اداکاارہ زرین خان نے بالی ووڈ سے لیکر پنجابی فلم انڈسٹری تک اپنی زبردست پہچان بنائی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے اور وقفہ وقفہ سے پوسٹ سے سرخیوں میں رہتی ہے۔

زرین خان کا اب ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوا ہے۔ جو خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اس گانے کا نام ’ مشہور ہے تو ‘ ہے۔ زرین خان کے ساتھ ایکٹر انشومان جھا کی جوڑی اس گانے میں جم رہی ہے۔

زرین خان کا نیا گانا مشہور ہے تو کچھ دن پہلے ہی ریلیز ہوا ہے۔ ویڈیو کی مقبولیت کی بات کریں تو اسے ابھی تک 22 لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

زی میوزک کمپنی کے بینر تلے گانے کو ریلیز کیا گیا ہے۔ آدیر راشد نے گانے میں اپنی آواز دی ہے۔ اونی۔عادل کا اس میں میوزک ہے۔ جبکہ سوربھ نیگی نے اسکے بول لکھے ہیں۔

زرین خان آج ہی کے دن 14 مئی 1987 کو ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔

سال 2011 میں ریلیز فلم ’ریڈی‘ میں زرین کو ایک آئٹم نمبر ’’کریکٹر ڈھیلا‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا ۔

زرین کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی پرنس نیرولا کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں دیکھائی دیں گی۔ انکے کیریئر کی بات کریں تو انہوں سلمان خان کی فلم ویر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

اسکے علاوہ زرین ہارر فلم 1921 میں بھی کام کیا لیکن فلم باکس آفس پر اچھا مظاہرہ نہیں کرسکی۔ سال 2017 میں آئی انکی اکثر 2 کو بھی باکس آفس پر اچھا رسپانس نہیں ملا تھا۔

زرین نے بالی ووڈ کے علاوہ تیلگو اور پنجابی فلموں میں بھی قسمت آزمائی، زرین آخری مرتبہ گپی گریوال کے ساتھ پنجابی  فلم ڈاکا میں نظر آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *