Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ زرین خان نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا

Zareen Khan

فلمی ڈسک، 21 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ایک ایسی اداکارہ ہیں جو بھلے ہی پردے سے خاص نظر نا آئی ہو، لیکن وہ کسی نہ کسی وجہ سے بحث میں بنی رہتی ہے-

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شکر گزار ہیں اور اگر وہ نہ ہوتے تو انہیں کبھی فلم انڈسٹری میں انٹری نہ ملتی زرین خان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم ویر سے کیا۔

سوشل میڈیا پر وہ اپنے فینس کے ساتھ آئے دنوں کچھ نہ کچھ ایسا شیئر کرتی ہے جسے دیکھ کر نگاہیں نہیں ہٹتی، وہیں حال ہی میں زرین خان نے کچھ ایسی بات کہی ہے، جسکے بعد تو وہ فینس کیا مشہور شخصیات بھی اس پر بات یقین نہیں کرپارہے ہیں-

زرین خان نے سال 2010 میں فلم ویر سے اپنے کیریئر کی شروعات کی- اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان لیڈ رول میں تھے- کہتے ہیں کہ سلمان کے ساتھ کیریئر کی شروع کرنے والی اداکاراؤں کا کیریئر خود با خود چل پڑتا ہے-

 

زرین خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ایک دہائی ہو گئی ہے لیکن وہ ابھی تک جدوجہد کر رہی ہیں۔

سلمان، زرین تو سپورٹ کرتے آئے ہیں، ذرائع کی مانیں تو زرین کے کیریئر کے لیے سلمان ہمیشہ ساتھ رہے ہیں، لیکن زرین کے بول اس واقع سے بالکل الگ ہے-

ان سبھی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے زرین کہتی ہے کہ وہ کوئی بندر نہیں بن سکتی جو ہمیشہ انکے اور انکے بھائیوں کے پیٹھ پر رہے-

ایک انگریزی ویب سائیٹ کے انٹرویو کے مطابق زرین انڈسٹری سے بہت مطمئن رہی ہے- وہ کسی دوڑ کا حصہ نہیں بنی-

وہ کہتی ہے کہ وہ کافی بدلی ہے، جب آپ اے-لسٹر کا حصہ نہیں ہونگے تو لوگ آپ کا انتظار نہیں کریں گے-

اسکے آگے وہ کہتی ہے کہ لوگوں کا ابھی بھی ماننا ہے کہ سلمان خان میری مدد کرتے رہے ہیں- حالانکہ میں سلمان کا شکریہ کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے انڈسٹری میں گھسنے کا موقع دیا-

لیکن میری جدوجہد تب شروع ہوئی جب میں انڈسٹری کا حصہ بنی- وہ کہتی ہے کہ سلمان کافی اچھے انسان ہیں، لیکن وہ کافی مصروف رہتے ہیں،

میں ہر چھوٹی بات کے لیے انکے اور انکے بھائیوں کی پیٹھ پر بندر بن کر نہیں رہے سکتی-

لوگ سوچتے ہیں کہ آج جو بھی میں کام کررہی ہوں وہ سلمان کی وجہ سے ہورہا ہے- جبکہ اس میں سچائی نہیں ہے، سلمان میرے اچھے دوست ہیں، بس ایک فون کال دور ہے، لیکن میں انہیں ہمیشہ پریشان نہیں کرسکتی ہوں- ایسا کرنا آپ کی محنت کو کمزور کرتا ہے-

بتادیں کہ زرین ہارر فلم 1921 میں بھی دیکھی، لیکن فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔ انکی اور ایک فلم اکثر 2 کو بھی باکس آفس پر اچھا رسپانس نہیں ملا۔ اداکارہ گپی گریوال کے ساتھ پنجابی فلم میں نظر آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like