Type to search

ٹی وی اور فلم

حنا پرمار کو ہمسفر کی تلاش، لائف پارٹنر میں ہو یہ خوبیاں

ٹی وی ڈسک،11 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل ہار جیت سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ حنا پرمار ان دنوں ٹی وی  سیریل ویگنہارتا گنیش میں تلسی ماتا کے کردار میں نظر آرہی ہے۔

سیریل ویگنہارتا گنیش کی شوٹنگ کے دوران کے تجربے شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کہتی ہے، میرے لیے سیریل کی شوٹنگ بہت یادگار رہی، سیٹ پر کورونا سے بچنے کے تمام اصولوں اور سہولیات کے باوجود آرام سے شوٹنگ ہورہی ہے۔ اس وقت سیٹ پر لوگ کم ضروری ہیں اور ایسے میں ہم ایکٹرس بہت سارا پرسنل کام خود ہی کرتے ہیں، تاکہ کم سے کم لوگوں کے رابطے میں رہا جائے۔

بتادیں کہ حنا پرمار ایک ٹی وی اداکارہ ہیں۔ حنا کی پیدائش 3 اپریل 1990 کو ممبئی ، مہاراشٹرا ، میں ہوئی۔  وہ گریجویٹ ہے۔ انہوں نے سال 2011 میں سیریل ہار جیت سے ڈیبیو کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے انارکلی، پنر ویوا، میں لکشمی تیرے آنگن کی، بھارت کا ویر پتر، مہارانا پرتاپ اور اشوک سمراٹ میں کام کیا۔ انہوں نے سال 2013-2015 میں ٹی وی سیریل جودھا اکبر میں اداکاری کی۔

سیریل میں اپنی انٹری کو لیکر میڈیا سے ہوئی خاص بات چیت میں حنا نے اپنی پرسنل لائف پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس وقت وہ سنگل ہے اور اپنے لیے کیسا پارٹنر چاہتی ہے بتایا۔ مجھے کیسا پارٹنر چاہتی ہوں، اس کی لمبی فہرست ہے اور اس میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئے۔

مجھے میرا لائف پارٹنر سست نہیں چاہیئے۔ کیونکہ میں بہت ذیادہ ٹائمنگ کو فالو کرتی ہوں۔ ایسا ساتھ چاہتی ہوں جسکے لائف کے اپنے کچھ ایسے گولس ہو، جس سے میں بھی متاثر ہوں۔ میں بڑے بڑے خواب نہیں دیکھتی، مجھے ممبئی جیسے شہر میں ایک معمولی لائف چاہیئے۔ یہی کافی ہے۔ پارٹنر ایسا ہو تو لائف میں کچھ ایسا کرتا رہے، جس سے مجھے موٹیفیشن ملتا رہے ۔ میں دوسروں کو دیکھ کر بہت ذیادہ متاثر ہوتی ہوں۔

پارٹنر کے درمیان جو پیار ہوتا ہے۔ وہ ایک دو سال میں ختم ہوجاتا ہے اور اسکے بعد آپسی سمجھداری اور گولس، یہی اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ میرے لیے کسی رشتے میں جانا یا شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آج میں جتنی خوش ہوں وہ خوشی کم نہ ہو، بلکہ بڑھے۔ اگر کسی رشتے کی وجہ سے کسی کی بھی خوشی کم ہو رہی ہے۔ اسکا مطلب ہے سنگل ہونے سے اچھا ہے سنگل رہوں۔

Tags: