Type to search

ٹی وی اور فلم

یامی گوتم نے فلم ڈائریکٹر آدتیہ دھر سے کی شادی

یامی گوتم آدتیہ دھر شادی

فلمی ڈسک، 4 جون (ذرائع) فلم صنم رے اور اوری-دی سرجیکل اسٹرائیک کی مشہور اداکارہ یامی گوتم نے فلم اوری- دی سرجیکل اسٹرائیک کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر سے شادی کرلی-

یامی گوتم اور آدتیہ کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یامی لال جوڑے میں بیٹھی ہے اور آدتیہ کریم کلر کی شیروانی اور پگڑی میں نظر آئے-

سوشل میڈیا پر انکے فینس انہیں مبارکباد پیغامات بھیج رہے ہیں-

انکی شادی کی پہلی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے- یامی گوتم تصویروں میں دلہن کے جوڑے میں نظر آرہی ہے- فوٹوز میں کافی خوبصورت لگ رہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yami Gautam (@yamigautam)

 

یامی نے اپنی شادی کی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- انہوں نے اسکے کیپشن میں لکھا، تمہاری روشنی میں میں نے پیار سیکیھا ہے- رومی، اپنے خاندان کی دعاؤں سے آج ہم نے شادی کرلی ہے- ہم نے یہ تقریب صرف اپنے خاندان کے ساتھ ہی منایا ہے- ہمیں آپ کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے-

کون ہے آدتیہ دھر؟
آدتیہ دھر کی پیدائش 12 مارچ 1983 کو نئی دہلی ہوئی، آدتیہ ایک اسکرپٹ رائٹر ، ڈائریکٹر، نغمہ نگار ہیں- انہوں نے سال 2019 میں آئی اوری-دی سرجیکل اسٹرائیک فلم سے ہدایتکاری میں ڈیبیو کیا-

 

اس فلم کے لیے انہیں بہترین ڈائریکٹر کا 66واں نیشنل فلم ایوارڈ 2019 مل چکا ہے-
انہوں نے کابل ایکسپریس، حال دل، ون ٹو تھری، ڈیڈی کول جیسی فلموں کے لیے لیکرس لکھے، اور فلم آکروش اور تیز فلم کے ڈائیلاگ لکھے-

بتادیں کہ یامی گوتم 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش کے بلاسپور میں پیدا ہوئی۔ یامی فلم اور سیریل میں کام کرچکی ہے۔

یامی سال 2017 میں ریتیک روشن کے ساتھ قابل میں نظر آئی تھی، اور سال 2016 میں صنم رے، جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے-

اسکے بعد وہ کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئی- یامی ٹی وی سیریلس میں بھی نظر آچکی ہے جن میں سال 09-2008 تک این ڈی ٹی وی امیجن پر نشر ہوئے شو چاند کے پار چلو ، 2008 میں راجکمار آریان، اور کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو یہ پیار نہ ہوگا کم میں نظر آچکی ہے-

بتادیں کہ یامی گوتم وکی ڈونر سے پہلے سال 2009 میں کنڑ فلم اللسا اتسہا اور پنجابی فلم ایک نور تیلگو فلم نویلا میں کام کرچکی تھی-

یامی گوتم کی نئی فلم اے تھرسڈے میں انکا فرسٹ لک سامنے آیا ہے- یہ ایک کرائم تھریلر فلم ہے- اس فلم کو لیکر یامی گوتم کافی لمبے عرصے سے بحث میں تھی-

بتادیں کہ یامی نے وکی کوشل کے مقابلے فلم اوری-دی سرجیکل اسٹرائیک میں کام کیا تھا-

اس فلم کو آدتیہ دھر نے ڈائریکٹ کیا تھا- یامی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو یامی کی آنے والی فلم بھوت پولیس ہے- اس فلم میں وہ اہم رول میں ہے-

اس فلم میں یامی کے ساتھ ارجن کپور، سیف علی خان اور جیکلین سمیت کئی فنکار اہم رول میں نظر آنے والے ہیں-

یامی ، فلم قابل، وکی ڈونر جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like