Type to search

ٹی وی اور فلم

اے تھرسڈے میں نظر آئیں گی یامی گوتم، فلم کا فرسٹ لک ریلیز

اے تھرسڈے

فلمی ڈسک، 30 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2012 میں رومانٹک کامیڈی فلم وکی ڈونر سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یامی گوتم جلد کرائم تھریلر فلم اے تھرسڈے میں نظر آئیں گی-

منگل کے روز اے تھرسڈے فلم ساز رونی اسکروالا کی پروڈکشن کمپنی آر ایس وی پی موویز نے یامی گوتم کا فرسٹ لک ریلیز کردیا ہے- اس لک میں وہ ایک ٹیچر کا رول نبھا رہی ہے-

فلم کی ہدایت کار بہزد کھمبتا نے کی، تھرسڈے کو ہونے والی ناقابل تصور واقعات پر مبنی ہے-

ان دنوں یامی اپنی کئی فلموں کو لیکر سرخیوں میں ہے- وہ جلد ہی کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو جیتنے والی ہے-

 

یامی گوتم کی نئی فلم اے تھرسڈے میں انکا فرسٹ لک سامنے آیا ہے- یہ ایک کرائم تھریلر فلم ہے- اس فلم کو لیکر یامی گوتم کافی لمبے عرصے سے بحث میں تھی-

آر ایس وی پی موویز نے سوشل میڈیا پر یامی گوتم کا لک شیئر کرتے ہوئے لکھا، دی ماسٹرمائینڈ-اے تھرسڈے کو ہونے والی سبھی چیزوں کے پچھے ہے یامی گوتم کا فرسٹ لک جو پلے اسکول ٹیچر کا رول ادا کررہی ہے، جو بنا سوچے سمجھے 16 بچوں کو یرغمال بنا رہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yami Gautam (@yamigautam)

 

اس دلچسپ تھریلر فلم میں یامی گوتم کے علاوہ نیہا دھوپیا، ڈمپل کپاڈیہ، اتل کلکرنی، مایا سرائو جیسے کئی اہم فنکاروں نے اہم رول نبھانے والے ہیں-

فلم میں یامی گوتم اہم رول میں ہے- فلم اے تھرسڈے کو اس سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا-

اس کے علاوہ یامی گوتم فلم بھوت پولیس میں نظر آنے والی ہے- اس فلم میں یامی کے ساتھ ارجن کپور، سیف علی خان اور جیکلین سمیت کئی فنکار اہم رول میں نظر آنے والے ہیں-

یامی گوم 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش کے بلاسپور میں پیدا ہوئی۔ یامی فلم اور سیریل میں کام کرچکی ہے۔
یامی سال 2017 میں ریتیک روشن کے ساتھ قابل میں نظر آئی تھی، اور سال 2016 میں صنم رے، جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے-

اسکے بعد وہ کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئی- یامی ٹی وی سیریلس میں بھی نظر آچکی ہے جن میں سال 09-2008 تک این ڈی ٹی وی امیجن پر نشر ہوئے شو چاند کے پار چلو ، 2008 میں راجکمار آریان، اور کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو یہ پیار نہ ہوگا کم میں نظر آچکی ہے-

بتادیں کہ یامی گوتم وکی ڈونر سے پہلے سال 2009 میں کنڑ فلم اللسا اتسہا اور پنجابی فلم ایک نور تیلگو فلم نویلا میں کام کرچکی تھی-

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *