Type to search

Uncategorized

یامی گوتم اور سنی کوشل کی فلم چور نکل کے بھاگا

چور نکل کے بھاگا

فلمی ڈسک، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کی کئی فلمیں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے اور انکی تعریف بھی ہوئی ہے- انکی فلموں میں دسویں، لوسٹ،اور اے تھرسڈے جیسی فلمیں شامل ہے- اب یامی گوتم پھر سے چور نکل کے بھاگا کو لیکر آرہی ہے- اس بار انکے ساتھ سنی کوشل بھی ہیں-

 

یامی گوتم اور سنی کوشل کی فلم چور نکل کے بھاگا ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جارہی ہے- او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر اسکی ریلیز تاریخ اناؤنس کردی گئی ہے- یہ فلم 24 مارچ کو ریلیز ہورہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

اسکی معلومات دیتے ہوئے لکھا گیا ہے، اپنی سیٹ بلیٹ باندھ لیں کیونکہ یہ تھریلر فلم 24 مارچ کو نیٹ فلکس پر آرہی ہے- اس فلم کو اگسٹ 2022 میں اعلان کیا گیا تھا- یامی گوتم نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر تفصیلات شیئر کی ہے-

 

ایکشن تھریلر فلم چور نکل کے بھاگا کو اجے سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے، وہیں امر کوشک اور شیراز احمد نے فلم کو لکھا ہے، جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر دنیش ویجن اور امر کوشک ہیں-

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سنی کوشل فلم حسین دلروبا کے سیوئل پھر سے حسین دلروبا میں تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گے-

انہیں آخری بار جھانوی کپور کے ساتھ فلم ملی، میں دیکھا گیا تھا، وہیں یامی گوتم کی بات کریں تو وہ فلم لوسٹ میں نظر آئی تھی، جو زی5 پر ریلیز ہوئی، فلم میں یامی گوتم ایک کرائم رپورٹر ہے-

 

 

یامی نے فلم کیریئر کا آغاز آیوشمان کھرانہ کے مدمقابل فلم وکی ڈونر سے ہوا، جس میں انہوں نے بنگالی لڑکی کا کردار ادا کیا۔

 

یامی فلم او ایم جی2 میں اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کے ساتھ نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like