Type to search

ٹی وی اور فلم

یامی گوتم کی فلم لوسٹ او ٹی ٹی پر ریلیز کے لیے تیار

فلم لوسٹ

اداکارہ یامی گوتم کرائم رپورٹر کے کردار میں نظر آئیں گی


فلمی ڈسک، 29 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم جلد ہی اپنی نئی فلم کے ساتھ او ٹی ٹی پر دستک دینے کے لیے تیار ہے- یامی کی فلم لوسٹ کی او ٹی ٹی ریلیز تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے-

 

 

 

زی اسٹوڈیو اور نمہا پکچرز کی طرف سے پروڈیوس کردہ یہ فلم ایک تحقیقاقی تھریلر ہے- فلم میں یامی گوتم کے علاوہ پنکج کپور، راہل کھنہ، نیل بھوپلم ، پیا باجپائی اور تشار پانڈے اہم کردار میں ہے-

 

 

 

نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار انیرودھا رائے چودھری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘لوسٹ’ کو کئی فلم فیسٹیولز میں دکھایا گیا، جہاں اسے کافی پسند کیا گیا-

 

 

فلم لوسٹ کو شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2022، اٹلانٹا انڈین فلم فیسٹیول 2022 اور 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں تعریف ملی- وہیں اب ان فلم فیسٹیول کے بعد لوسٹ 16 فروری کو زی5 پر پریمیئر کے لیے تیار ہے۔

 

فلم لوسٹ کو شیامل سین گپتا نے لکھا ہے۔ وہیں فلم کے ڈائیلاگ رتیش شاہ نے لکھے ہیں۔ فلم کی کہانی کولکتہ پر مبنی ہے اور سچے واقعات سے متاثر ہے-

 

 

فلم میں یامی گوتم ایک کرائم رپورٹر ہے، جو ایک نوجوان تھیٹر کارکن کے اچانک غائب ہونے کے پچھے کی سچائی پتہ لگانے کی کوشش میں لگی ہے- اس میں کرائم رپورٹر بنی یامی کے جدوجہد کی کہانی کو دیکھایا گیا ہے-

 

 

 

یامی گوتم کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ اس سے پہلے پچھلے سال آئی اے تھرسڈے اور دسویں میں ابھیچک بچن کے ساتھ نظر آئی تھی-

 

 

یامی نے فلم کیریئر کا آغاز آیوشمان کھرانہ کے مدمقابل فلم وکی ڈونر سے ہوا، جس میں انہوں نے بنگالی لڑکی کا کردار ادا کیا۔ یامی اگلی بار اکشے کمار کی فلم اوہ مائی گاڈ 2 میں نظر آئیں گی۔ نیٹ فلکس پر انکی فلم چور نکل کے بھاگا بھی آنے والی ہے-

Tags:

You Might also Like