Type to search

بزنس

ریلائنس نے سی ایس آر پر خرچ کئے 1,140 کروڑ روپے

ریلائنس

نئی دلی۔4 جون۔2021 (پریس نوٹ) ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 21-2020 میں ’ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی‘ یعنی سی ایس آر کے تحت 1,140 کوڑ روپے خرچ کئے۔

پورے سال ملک کورونا سے جوجھتا رہا اس لئے ریلائنس کے سی ایس آر کا بڑا حصہ ’ مشن انّ سیوا‘ ، قدرتی آفت کے انتظام، آکسیجن اور کورونا علاج کیلئے صحت خدمات کھڑی کرنے پر خرچ ہوا۔ اس کے علاوہ رورل ٹرانسفارمیشن، ایجوکیشن اور کھیلوں کی ترقی پر بھی بڑی رقم خرچ کی گئی۔ گذشتہ سال سی ایس آر کے تحت ریلائنس کا کل خرچ 1,022 کروڑ روپے تھا۔

کورونا کی پہلی لہر میں جب پرواسی مزدور اپنے گھر لوٹ رہے تھے تب ریلائنس نے ملک میں’ مشن انّ سیوا‘ شروع کیا۔ کسی بھی کارپوریٹ کے ذریعہ چلایا گیا یہ ملک کا سب سے بڑا خوراک تقسیم پروگرام ہے۔ ریلائنس نے قریب 27لاکھ لوگوں کیلئے 5 کروڑ 50لاکھ بھوجن کا بندوبست کیا۔

بھوجن کے بعد بڑی مقدار میں میڈیکل گریڈ آکسیجن کا انتظام ریلائنس نے کیا۔ دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری، ملک کا سب سے بڑا آکسیجن پیداوار کرنے والا پلانٹ بن کر سامنے آیا۔ آج ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں قریب 1000 میٹرک ٹن آکسیجن بناکر فری میں ضرورت مند پردیشوں کو دی جارہی ہے۔

مریضوں کو صحیح علاج ملے اس لئے ریلائنس نے کووڈ مریضوں کیلئے 23 سو بیڈزکا انتظام اور بندوبست اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ اس میں ممبئی میں واقع ملک کا پہلا کووڈ اسپتال بھی شامل ہے۔ اس دوران 14ہزار ایمبولینس کو ساڑھے پانچ لاکھ لیٹر اندھن فری دیا گیا۔

فرنٹ لائن ورکرز کو81 لاکھ ماسک بانٹے گئے۔ جب ملک میں پی پی ای کٹ کا بحران تھا تب ریلائنس نے اپنے سلواسا پلانٹ میں 1لاکھ پی پی ای کٹ اور ماسک بنانے شروع کردیئے تھے۔

اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین سے حفاظتی کوچ ملے اس لئے سبھی ملازمین اور ان کے پریواروں کیلئے 50ہزار ٹیکوں کا بندوبست ریلائنس کررہا ہے۔ رورل ٹرافارمیشن کے تحت ریلائنس نے گاؤں میں 131 لاکھ کیوبک میٹر آبی ذخیرہ صلاحیت کی تعمیر کی ہے۔

گرام انتظامیہ بہتر ہوسکے اس کیلئے 10ہزار کے قریب منتخب نمائندوں اور گرام سیوکوں کو ٹریننگ دی گئی ۔ بے روزگاروں کو روزگار کیلئے 20 پردیشوں کے 150 شہروں میں 8,800 بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے۔
ریلائنس نے موبائل میڈیکل یونٹ (ایم ایم یو) سٹیٹک میڈیکل یونٹ (ایس ایم یو) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں (سی ایچ سی) کے ذریعہ 2.3 لاکھ مریضوں کا علاج کیا۔ آدھی آبادی کیلئے جنوری 2021 میں ون سٹاپ بریسٹ کلینک کھولی گئیں۔

بچوں پر عدم تغذیہ کا اثر کم سے کم ہو اس لئے ریلائنس نے کم لاگت والے10,000 سے زیادہ ریلائنس نیوٹریشن گارڈن کو بڑھاو ا دیا۔ ان نیوٹریشن گارڈن کو گھر میں لگایا جاسکتاہے اور پریوار کی خوراکی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

ریلائنس فاونڈیشن نے بھارت میں بچوں اور نوجوانوں کے درمیان لیڈر شپ صلاحیت کوفروغ دینے کیلئے کھلوں کو چنا ہے۔ قیام کے بعد سے ، ریلائنس فٹنس ٹریننگ، تغذیہ اور کوچنگ کے ذریعہ ملک بھر میں 2.15 کروڑ نوجوانوں تک پہنچ چکی ہے۔

حال میں، ریلائنس اولمپک کھیلوں اور دیگر باوقار بین الاقوامی کھیل تقریبات میں بھارت کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئے تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن اور ویٹ لفٹنگ میں 11 کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہا ہے۔

Tags:

You Might also Like