Type to search

ٹی وی اور فلم

ابھیشیک بچن کی نئی فلم دسویں کا ٹیزر جاری

فلم دسویں ٹیزر

فلمی ڈسک، 15 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابھیشیک بچن اپنی اگلی فلم دسویں سے زبردست واپسی کرنے جارہے ہیں- پیر کے روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کا ایک ٹیزر شیئر کیا-

فلم دسویں میں انکا رول گنگا رام چودھری کا ہے جو جیل میں ہے اور اس نے جیل کے اندر سے 10ویں کا بورڈ امتحان دینے کا فیصلہ کیا ہے-

ابھیشک بچن کی فلم دسویں میں ایک کم پڑھے لکھے لیڈر کی کہانی دیکھنے کو ملے گی- اس لیڈر کو جیل میں نظم و ضبط کا سبق پڑھایا جاتا ہے- خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنی قابلیت کے دم پر جیل سے دسویں پاس کرتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

 

فلم دسویں میں ابھیشیک کے ساتھ یامی گوتم اور نمرت کور بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گی- ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے ابھیشیک نے لکھا ہے کہ فلم جیو سینما اور نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی-

اداکار ابھیشیک نے اپنے انسٹا ہینڈل پر لکھا، ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم کو دسویں کے امتحان کے لیے ڈھیر ساری مبارکباد-

ویڈیو میں ابھیشیک اپنے سبھی جیل کے ساتھیوں کو خبردار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ وہ بہت زیادہ شور نہ کریں، کیونکہ وہ 10ویں کے بورڈ امتحان کی تیاری شروع کررہے ہیں-

ویڈیو میں وہ کرتی اور پجائمہ پہنے دیکھائی دے رہے ہیں، اسکے ساتھ ہی انہوں نے جیل سے دسویں کرنا میرا تعلیمی حق ہے، ٹیگ لائن کے ساتھ ایک پوسٹر شیئر کیا ہے-

فلم دسویں میں ابھیشیک کے علاوہ یامی ایک آئی پی ایس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ نمرت ایک سیاستدان کے کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم دسویں کو تشار جلوٹا نے ہدایت دی ہے، فلم کو رتیش شاہ، سریش نائر اور سندیپ لیزل نے لکھی ہے، جبکہ اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے-

فلم او ٹی ٹی پر ریلیم ہوگی اور یہ 7 اپریل 2022 سے جیو سینما اور نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی-

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور فلم لنچ باکس اور ایئر لفٹ جیسی سپر ہٹ فلموں سے ناظرین کے درمیان پہچان بنا چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like