Type to search

آٹو موبائل

ژیوامی کی اسمارٹ الیکٹرک اسکوٹر

آٹو ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) الیکٹرک وہیکل کو دنیا بھر میں تیزی سے بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ چین کی اسمارٹ فون ساز کمپنی ژیوامی دو نئے اسمارٹ الیکٹرک اسکوٹر لیکر آئی ہے۔ اسے ژیوامی کی ذیلی کمپنی 70mai نے پیش کیا ہے۔ ان دونوں 70mai اے ون اور 70mai اے ون پرو نام سے پیش کیا گیا ہے۔

الیکٹرک بائیک کی طرح دیکھنے والے یہ اسکوٹر XiaoAI اسمارٹ وائس اسسٹنٹ سے لیس ہے۔ ژیوامی کے ان دونوں اسکوٹرس کی ڈیزائن ایک جیسی ہے۔ بیٹری سائز اور فیچرس کی بنیاد پر دونوں ماڈل ایک دوسرے سے الگ ہے۔ انکے فرنٹ میں اسکوائر۔ شیپ ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ اور ہیڈ لائٹ کے ٹھیک نیچے کمپنی کا لوگو ہے۔ دونوں کافی ہلکے اسکوٹر ہے۔ انکا وزن صرف 55 کلوگرام ہے۔

ژیوامی کے ان اسمارٹ الیکٹرک اسکوٹرس میں برش لیس ڈی سی موٹر اور فسٹ چارجینگ سپورٹ کے ساتھ لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے۔ بیٹری کو ساڑے 7 گھنٹے میں فل چارج کیا جاسکتا ہے۔

دونوں اسکوٹرس میں ایک سب سے بڑا فرق انکی رینج میں ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک بار فل چارج ہونے پر اے ون اسکوٹر 60 کلومیٹر ، جبکہ اے ون پرو 70 کلومیٹر تک چلے گا۔ انکی ٹاپ اسپیڈ 25کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
اے ون اسکوٹر کی شروعاتی قیمت 2999 چینی یوآن قریب 32 ہزار روپے ہے۔ جبکہ اے ون پرو کی قیمت 3999 چینی یوآن ، یعنی قریب 42 ہزار روپے ہے۔ کمپنی کا ابھی ہندوستان میں انکا لانچ کرنے کا پلان نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like