Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی نے تمام کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ملتوی کردیئے

اسپورٹس ڈسک، دبئی، 26 مارچ (بھاشا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے 30 جون سے پہلے ہونے والے سبھی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ملتوی کردیئے ہیں۔

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 21000 سے زیادہ افراد ہلاک اور چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سربراہ کرس ٹیٹلی نے کہا ، “دنیا بھر میں سفر کو لیکر پابندیوں اور موجودہ ماحول میں صحت کو لیکر خدشات کے پیش نظر ، آئی سی سی نے آنے آئندہ جائزہ تک جون کے آخر تک سارے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نے کہا کھلاڑیوں، اہلکاروں ، اسٹاف اور ناظرین کی صحت اور حفاظت ہمارترجیح ہے۔ہمیں سبھی متعلقہ جماعتیں کے تحت دھیان میں رکھ کر فیصلہ لینا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ سمجھداری بھرا فیصلہ لینے کا وقت ہے۔ آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر سری لنکا میں تین سے 19 جولائی کے درمیان ہونے ہے۔ آئی سی سی مرد ٹی 20 ٹرافی بھی اپریل میں نہیں ہوگا۔

آئی سی سی نے کہا کہ مرد ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 اور ولڈ کپ 2023 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کو لیکر لگاتار حالات پر نظر رکھی جارہی ہے۔