Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی ایم آئی بینڈ 5 لانچ ، 1.1 انچ ڈسپلے اور ریموٹ کنٹرول کیمرہ فیچر سے لیس

mi-band-5

ٹیکنالوجی ڈسک،12جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی کے نیکسٹ جنریشن فیٹنس ٹریکر بینڈ ایم آئی بینڈ 5 کو لانچ کردیا گیا ہے۔ چین میں لانچ کیے گئے نئے فیٹنس بینڈ کا ایک اسٹانڈرڈ ورژن ہے اور ایک این ایف سی ورژن۔ اسکے اسٹرپ کے آٹھ کلر ویرینٹ ہونگے۔ ایم آئی بینڈ 5 میں 1.1 انچ کا کلر ایمولیڈ ڈسپلے ہیں۔ یاد رہے کہ می بینڈ 4 کو 0.95 انچ کی اسکرین کے ساتھ مارکٹ میں اتارا گیا تھا۔ ژیوامی کا دعوی ہے کہ سنگل چارج میں می بینڈ 5 کی بیٹری 14 دنوں تک ساتھ دے سکتی ہے۔ بینڈ بھی واٹر رسسٹنٹ ہے، 50 میٹر تک ۔ یہ نئے میگنیٹک چارجنگ ڈوک کے ساتھ آتا ہے ۔ چین کے باہر کے می بینڈ 5 کو ایم آئی اسمارٹ بینڈ 5 کے نام سے جانا جائے گا۔

 

ایم آئی بینڈ 5 کی قیمت

چینی مارکٹ میں می بینڈ 5 کے رسسٹنٹ ورژن سی این وائی 189(تقریبا 2،000 2 ہزار روپے) اور این ایف سی کے ویرینٹ سی این وائی 229 (تقریبا (2500 روپے) میں فروخت ہوگا۔ اسمارٹ بینڈ بلیک ، پنک ، پرپل ، اورینج ، پیلے  اور گرین رنگ کے پٹے (اسٹرپ) کے ساتھ آتا ہے۔

 

ایم آئی بینڈ 5 اسپیسیفیکشن

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا ، می بینڈ 5 میں 1.1 انچ ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں 100 نئے انیمیٹیڈ واچ فیس ہے۔ فیٹنس ٹریک می ںاب 11 اسپورٹس موڈ ہیں۔ یہ پرسنل ایکٹیویٹی انٹلیجنس (پی اے آئی) ایکٹیویٹی انڈیکس کے ساتھ آتا ہے۔ جو یوزرس کو فیٹنس ایکٹیویٹی کو بہتر سمجھنے اور ٹریک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یوزرس کی نیند کے پیٹرن کو ٹریک کرنے کے لیے ایم آئی بینڈ 5 بہتر سلیپ مانیٹیرنگ سسٹم کے ساتھ آتا ہے۔ ژیوامی کا دعوی ہے کہ سلیپ مانیٹیرنگ کی درستگی پہلے کے مقابلے میں 40 فیصدی بہتر ہوئی ہے۔

 

می بینڈ 5 میں ہارٹ ریٹ سینسر دیا گیا ہے ۔ اس میں خواتین کے لیے ایک الگ ہیلتھ موڈ ہے۔ یوزرس کو فیٹنس بینڈ میں سوشل میڈیا نوٹیفیکیشن ، میوزک کنٹرول، انکمنگس کالس، ٹیکسٹ اور موسم کے اپ ڈیٹ ملے گا۔ اسکے علاوہ نیا ریموٹ کنٹرول کیمرا فیچر آیا ہے جو یوزرس کو اسمارٹ فون سے تصویریں کھیچنے میں مدد کرتا ہے۔ اسمارٹ بینڈ بلٹ ان مائیکروفون کے ساتھ آتا ہے جس سے وائس کمانڈ دیا جاسکے گا۔

Tags:

You Might also Like