Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا پورٹیبل ایئر کمپریسر، کار کے ٹائر میں ہوا بھرنے کے آئے گا کام

ژیوامی پورٹیبل ایئر کمپریسر

ٹیکنالوجی ڈسک،11جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی ہندوستان میں پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر لانچ کرنے جارہی ہے۔ اس کا نام ایم آئی پورٹ ایبل الیکٹرک ایئر کمپریسر ہوگا۔ کمپنی نے اس ‘اسمارٹ ہوم’ پروڈکٹ کا ایک ٹیزر ویڈیو جاری کیا ہے۔

ژیوامی نے اسکی معلومات ٹیرزر ویڈیو میں تصدیق کی ہے کہ ایک نیا اسمارٹ پروڈکٹ ہندوستان میں 14جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ ویڈیو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ می پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر کو ہندوستان میں لیکر آرہا ہے۔ یہ ڈیوائس ڈیجیٹل ڈسپلے، پری۔سیٹ پریشر کنٹرول سسٹم، کمپیکٹ اور ڈوریبل ڈیزائن وہ چارجینگ کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ کے ساتھ آتا ہے۔

ایم آئی پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر کے فیچرس
ایم آئی پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر الوے ڈائی۔کاسٹنگ سلنڈر کے ساتھ آتا ہے، جسکی بدولت اس میں 150 پی ایس آئی تک کا پریشر بنتا ہے۔ اتنا پریشر روڈ بائیک، عام سائیکل ، فٹ بال اور یہاں تک کی موٹر سائیکل اور کار کے ٹائر میں ہوا بھرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔

ڈیوائس ٹائر کے پریشر کو پمپ بھی کرسکتا ہے اور خود سے ایڈجسٹ بھی کرسکتا ہے۔ اسکے علاوہ کمپیکٹ ڈیوائس ایمرجنسی پلیٹ ٹائر کے لیے بیک پیک میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اسے گیم کی بالس کو بھرنے کے کام میں بھی لیا جاسکتا ہے۔

 

ایئر کمپریسر میں ایل ای ڈی لائٹ دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں ایک مائیکرو یو ایس بی چارجینگ پورٹ اور 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ جو کہ اسکے اندر انٹیگریٹ ہے۔ اس بیٹری کو پورا چارج ہونے میں تین گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ ژیوامی کا کہنا ہے کہ اس می پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر میں ایک انٹیلجنٹ انجن ڈیزائن دیا گیا ہے۔

 

ایم آئی پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر کی قیمت اور دستیابی

ایم آئی انڈیا کے ٹیوٹر ہینڈل کے ذریعہ سے ایم آئی پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر ویڈیو میں پروڈکٹ کے کئی حصوں کو دیکھایا گیا ہے۔ وہیں ویڈیو کے آخر میں ڈیوائس کے ڈسپلے کو دیکھایا گیا ہے جو کہ پی ایس آئی لیول کی معلومات دے گی۔

ان سب کے ذریعہ کافی حد تک کنفرم ہوجاتا ہے کہ ژیوامی ہندوستان میں اس می پورٹیبل الیکٹرک ایئر کمپریسر کو لانچ کرنے والی ہے۔ وہیں ٹیوٹ کے ذریعہ یہ بھی صاف ہوگیا ہے کہ یہ پروڈکٹ ہندوستان میں 14 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ حالانکہ پروڈکٹ کی قیمت اور دستیابی کی معلومات لانچ والے دن ہی سامنے آسکتی ہے۔

 

می الیکٹرک  کمپریسر ژیوامی کا ایک ٹائر انفلٹر ایئر پمپ ہے، جو کہ یو کے مارکٹ میں پہلے سے ہی خرید کے لیے دستیاب ہے۔ یو کے کی قیمت کی بات کریں تو ایم آئی ڈاٹ کام یو کے سائٹ پر یہ پروڈکٹ جی بی پی 39.99 (تقریبا 3700 روپے) کے ساتھ لسٹ کیا گیا ہے۔

ممکن ہے کہ ہندوستانی پروڈکٹ کی قیمت اسکے آس پاس ہوسکتی ہے۔ یہ ایئر کمپریسر اسٹانڈرڈ بلیک کلر آپشن میں خرید کے لیے دستیاب ہے۔ جسکی جھلک ویڈیو میں بھی دیکھ چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like