Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا سے لڑنے کے لیے تلگو ایکٹر پربھاس نے دیئے 4 کروڑ

فلمی ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے پورا ملک متاثر ہے۔ اور اس جنگ میں عوام حکومت کا ساتھ گھروں میں رہ کر دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے پورا ملک لاک ڈاؤن ہے۔ 21 دنوں کے اس لاک ڈاؤن اور اس بیماری سے لڑنے کےلیے حکومت پوری کوشش کررہی ہے۔ 21 دنوں تک لوگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لیکن ایک سچ یہ بھی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی مالی حالت پر کافی اثر پڑا ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے بعد فلم انڈسٹری کے اسٹارس مدد کو آگے آرہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں اب تلگو اسٹار پربھاس کا نام بھی جڑ گیا ہے۔


پون کلیان، چرنجیوی، رجنی کانت جیسے اسٹارس نے سوشل میڈیا پر پیسے عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ کچھ ساؤتھ سپر اسٹارس نے آندھراپردیش اور تلنگانہ سی ایم ریلیف فنڈ کو عطیہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں فلم باہوبلی سے مقبول ہوئے تلگو اسٹار پربھاس نے کورونا وائرس بیماری سے لڑنے کے لیے 4 کرور روپے عطیہ دیئے ہیں۔ پربھاس نے جمعرات (26) مارچ کو 3 کروڑ روپے پی ایم ریلیف فنڈ اور 50-50 لاکھ آندھرا اور تلنگانہ کے سی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ دیئے ہیں۔

پربھاس حال ہی میں جارجیا سے واپس ہوئے ہیں۔ جہاں انکی اگلی فلم پربھاس 20 کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ وہاں انکے ساتھ پوجا ہیگڑے بھی تھی۔ وہاں سے لوٹنے کے بعد دونوں نے احتیاطی طور پر خود کو 14 دن تک سیلف آسولیش میں رکھا۔

بتادیں کہ اس سے پہلے بھی پی وی سندھو نے بھی سی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ دیا ہے۔

Tags:

You Might also Like