Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی ایم آئی سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ لانچ

xiaomi-selfie-stick-tripod-launched

ٹیکنالوجی ڈسک،19جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موبائل فون اور ٹیکنالوجی سے جڑے آلات بنانے والی کمپنی ژیوامی نے سیلفی لینے والوں کے لیے سیلفی اسٹک تیاری کی ہے۔ جو لوگ فوٹو لینے کے شوقین ہوتے ہیں انکے لیے اچھی خبر ہے۔ ژیوامی سیلفی اسٹک ٹرائی پورڈ کے ساتھ لانچ کیا ہے۔جب سے اسمارٹ فون اور سیلفی کیمرے کا چلن شروع ہوا تب سے سیلفی اسٹک بھی بننے لگے ہیں۔ لیکن ژیوامی نے ایک پروفیشنل طریقے سے اسکو ڈیزائن کیا ہے۔

 

ژیوامی نے اپنے پراڈکٹ رینج کو بڑھاتے ہوئے ہندوستان میں ایم آئی سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ لانچ کردیا ہے۔ یہ سیلفی اسٹک کے ساتھ ہی ایک ٹرائی پوڈ کی طرح بھی کام کرتا ہے۔ کمپنی نے اسکی قیمت 1099 روپے رکھی ہے۔ بلیک کلر میں آنے والی اس سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ میں بلوٹوتھ بھی دیا گیا ہے تاکہ اسے بنا ٹچ کیے بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ ژیوامی کے اس لیٹسٹ پراڈکٹ کو ایم آئی کی ویب سائٹ سے خریدا جاسکتتا ہے۔

 

ایم آئی سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ کے فیچر اور اسپیسیفیکیشن

سیلفی اسٹک کے فیچر اور اسپیسیفیکیشن  کی بات کریں تو می سلیفی اسٹک ٹرائی پوڈ بلوٹوتھ ورژن 3.0 کی مدد سے فون کنیکٹ ہوجاتا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ 4.3 یا اس سے اوپر کے او ایس کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آئی فون کی بات کریں تو یہ آئی او ایس5.0 اور اسکے بعد آئے اوایس کو سپورٹ کرتا ہے۔ می سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ میں چارجینگ کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ دیا گیا ہے۔ 190x45x40 ایم ایم کی سائز والے اس سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ کا وزن صرف 155 گرام ہے۔ لمبا کرنے پر اسکی لمبائی بڑھ کر 510 ایم ایم ہوجاتی ہے۔ اسے بنانے میں ایلومینیم الوئے کا استعمال کیا گیا ہے جو اسکے لک کو کافی پریمیم ٹچ دیتا ہے۔

 

سیلفی اسٹک ہاھ سے نہ پھسلے اسکے لیے کمپنی نے اسکے ہینڈلس پر خاص نان۔سلپ گریپ کا استعمال کیا ہے۔ جس جگہ پر فون کو اٹیچ کیا جاتا ہے وہاں کمپنی نے نان۔سلپ کوشن ڈیزائن دیا ہے۔ کلیمپ کی بات کریں تو اسے آپ ایڈجسٹیبل گریپ کے ذریعہ 360 ڈگری تک گھما سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایم آئی میکس 2 جیسے بڑے فون کو بھی آسانی سے ہولڈ کرسکتا ہے۔ می سیلفی اسٹک ٹرائی پوڈ کی خاص بات ہے کہ اسکے بلوٹوتھ ریموٹ کو اسٹک سے الگ کرکے دور سے بھی فوٹو کلک کیا جاسکتا ہے۔

 

ژیوامی نے سیلفی اسٹک کو اسطرح سے ڈیزائن کیا ہے کہ اسے ہر کوئی آسانی سے استعمال کرسکتا۔ اسکی قیمت بھی عام لوگوں کی پہنچ میں ہے۔ اکثر لوگ سیلفی لینے کے لیے فون کو کسی جگہ پر رکھ لیتے ہیں لیکن اسکے ٹرائی پورڈ کی مدد سے آپ ٹھیک طریقے سے سیلفی لے سکتے ہیں۔اسکی لمبائی 19سنٹی میٹر ہے۔ اور چوڑائی 5 سنٹی میٹر ہے۔

Tags:

You Might also Like