Type to search

ٹیکنالوجی

ایم آئی واچ ریوالو ایکٹیو ، 14 دن کی بیٹری کے ساتھ لانچ

ایم آئی واچ ریوالو ایکٹیو

ایم آئی واچ ریوالو ایکٹیو میں 14 دن کی بیٹری
واچ میں 420ایم اے ایچ کی بیٹری
واچ کو فل چارج ہونے میں 2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
قریب 117 سے ذیادہ اسپورٹس موڈ


ٹیکنالوجی ڈسک، 23 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم آئی واچ ریوالو ایکٹیو اسمارٹ واچ کو ہندوستان میں ایم آئی 11 لائٹ کے ساتھ ہندوستان میں لانچ کردیا گیا۔

دیگر فیچرس کی بات کریں تو یہ اسمارٹ واچ 117 اسپورٹس موڈ، 100 سے ذیادہ کسٹمائز واچ فیس ، 14 دن کی بیٹری لائف اور بلٹ۔ان الیلکسا کے ساتھ آتی ہے۔

واچ میں 420ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور یہ دو گھنٹے میں فل چارج ہونے میں وقت لے گی-

یہ اسمارٹ واچ ریوالو کا ہی نیا ایڈیشن ہے، جسے پچھلے سال لانچ کیا گیا تھا۔ نئی اسمارٹ واچ اضافی بلڈ آکسیجن سیچوریشن یا پھر ایس پی او 2 مانیٹرینگ کے ساتھ آتی ہے۔

ایکٹیو ماڈل می واچ ریوالو کے مقابلے میں تھوڑا ہلکی بھی ہے۔ جسکا وزن صرف 32 گرام ہے۔

 

 

ایم آئی واچ ریوالو ایکٹیو کی قیمت

ایم آئی واچ ریوالو ایکٹیو اسمارٹ واچ کی قیمت 9999 روپے ہے۔ اس ویئریبل کی فروخت 25 جون سے ایمیزون انڈیا، ایم آئی ڈاٹ کام، ایم آئی ہوم اسٹورس اور دیگر ریٹیلرس کے ذریعہ سے شروع ہوگی۔

اس اسمارٹ واچ کو سب سے پہلے خریدنے والے گراہکوں کو یہ واچ صرف 8999 روپے میں خرید کے لیے دستیاب ہے۔
اسکے علاوہ اس پر ایچ ڈی ایف سی بینک آفر بھی مل رہا ہے۔
اسمارٹ واچ میں بیز ، بلیک اور نیوی بلیو واٹ کیس آپشن ملیں گے۔
اسکے علاوہ اس میں کچھ اسٹرپ کلرس کے آپشن ملیں گے، جس میں بلیک ، بلیو ، گرین ، وائٹ اور پرپل شامل ہے۔

ایم آئی واچ ریوالیو ایکٹیو کے اسپیسیفکیشنس
اس واچ کا ڈیزائن قریب ایم آئی واچ ریوالو جیسا ہی ہے۔
سیلیکون اسٹرپ اور کلائی پر بہتر پکڑ کے لیے بکل ملے گا۔
سب سے بہتر فیچر بلڈ آکسیجن سیچوریشن (ایس پی او2) مانیٹرینگ ہے۔
ایس پی او 2 پیمائش آپ کو کوویڈ وہ پھیپھڑوں سے متعلق بیماری کے شروعاتی علامات سے آگاہ کرتی ہے۔
واچ آپکو ہارٹ ریٹ ، سلیپ اور اسٹریس لیول کو مانیٹر کرتی ہے۔
اس میں وی او 2 میکس سینسر ہوگا۔
جو ورک آوٹ کے دوران آپ کے زیادہ سے زیادہ آکسیجن کمپنزیشن کو ماپتا ہے۔

واچ میں بلٹ ان جی پی ایس
قریب 117 سے ذیادہ اسپورٹس موڈ
پروفیشنل اسپورٹس موڈ 17 دیئے گئے
پروفیشنل ورک آوٹ موڈ میں یوگا ، ٹرائاتھلون ، سوئمنگ اور ایچ آئی آئی ٹی
می واچ ریوالو ایکٹیو 5اے ٹی ایم واٹر رسسٹنس سے لیس
بلٹ ان 12این ایم پروسیس ایروہا جی پی ایس چپ سے لیس
واچ میں 420ایم اے ایچ کی بیٹری
ژیوامی کا دعوی ہے واچ ریوالو ایکٹیو کا استعمال نارمل استعمال پر 14 دن تک کرسکتے ہیں۔
لانگ بیٹری موڈ میں اسکا استعمال 22 دن تک کرسکتے ہیں۔
اس میں 50 گھنٹے تک کا آوٹ ڈور موڈ موجود
واچ کو فل چارج ہونے میں 2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

دیگر فیچرس:
باڈی انرجی مانیٹر، کال اور ٹکسٹ نوٹیفیکیشن،
میوزک کنٹرول، ان بلٹ الیکسا سپورٹ
الارم ، ٹائمر ، فائنڈ مائی فون
ٹارچ اور دیگر شامل ہے۔

ماڈل : ایکس ایم ڈبلیو ٹی سی ایل02
کلرَ بلیک/نیوی بلیو/بیگی
ڈائمنشن : 11.8ایم ایم – 53.35-45.9
فریم : گلاس فائبر-رینی فورسڈ پولیمائڈ
ڈسپلے: 1.39 انچ ایمولیڈ اسکرین
ریزولوشن: 454-454
ایڈجسٹیبل لینتھ: 220-130 ایم ایم
سسٹم لینگویچ : انگریزی / چائنیز / اسپانش / اطالوی / فرانسیسی / جرمن / پرتگالی / یوکرینیائی / پولش / ترکی / چیک / تھائی / انڈونیشی / یونانی وغیرہ شامل ہے-
کنیکٹیوٹی: بلوٹوتھ 5.0
سینسر : ہارٹ ریٹ سنسر / ایکسلریشن سینسر / گائروسکوپ / جیو میگنیٹک انڈکشن سینسر / ایئر پریشر سینسر / امبینٹ لائٹ سینسر
سیٹیلائٹ پوزیشنگ سسٹم : جی پی ایس ، گلوناس ، گیلیلیو ، بی ڈی ایس
ورکنگ ٹیمپریچر : 10°C to 45°C
سپورٹنگ سسٹم : اینڈروئیڈ 5.0 اور آئی او ایس 10

Tags:

You Might also Like