Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی ہندوستان میں لانچ کرنے والا ہے ریڈمی بک لیپ ٹاپ ، ٹریڈ مارک ہوا فائنل

ٹیکنالوجی ڈسک،7جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی بازار میں اسمارٹ فون اور ٹی وی کے علاقے میں اپنا دبدبہ بنانے کے بعد اب ژیوامی جلد ہی ہندوستان میں لیپ ٹاپ انڈسٹری میں قدم رکھنے والا ہے۔ کمپنی کی پلاننگ اپنے یوزرس کو کفایتی قیمت میں لیپ ٹاپ دستیاب کرانے کی ہے اور اسے ژیوامی کے سب۔برانڈ ریڈمی کے تحت پیش کیا جائے گا۔ کمپنی نے اسکے لیے ہندوستان میں ٹریڈ مارک فائل کردیا ہے جس سے یہ تصدیق ہوتا ہے کہ ہندوستانی یوزرس کو ریڈمی بک لیپ ٹاپ کے لیے ذیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

91موبائل کی رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق ریڈمی بک لیپ ٹاپ کے لیے فائل کیا گیا ٹریڈمارک ہندوستانی ویب سائٹ ’منسٹری آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ پر اسپاٹ کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ کمپنی سال 2020 میں ہندوستانی یوزرس کو ریڈمی بک لیپ ٹاپ دستیاب کراسکتی ہے۔

بتادیں کہ سال 2018 میں ژیوامی کے گلوبل نائب صدر منو ککمار جین نے معلومات دی تھی کہ کمپنی ہندوستان میں اپنا گیمنگ لیپ ٹاپ لانچ کرنے کی پلاننگ کررہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اسے لانچ نہیں کیا گیا اور اب امید ہے کہ جلد ہی کمپنی ہندوستان میں لیپ ٹاپ لانچ کرئے گی۔ ویسے کمپنی نے پچھلے سال چینی مارکٹ میں ریڈمی کے 30 اسمارٹ فون کے ساتھ ریڈمی بک 13 لیپ ٹاپ کو لانچ کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like