Type to search

بین الاقوامی

آسٹریلیا میں 10 ہزار جنگلی اونٹوں کو مارنے کا دیا گیا حکم، وجہ ہے خاص

کینبرا،7جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی آسٹریلیا میں پانی کی کمی کی وجہ سے وہاں کے 10 ہزار جنگلی اونٹوں کو مارنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کے Anangu Pitjantjatjara Yankunytjatjara lands یعنی کہ اے پی وائی کے آبائی رہنما نے چہارشنبہ کو یہ حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے مطابق جنوبی آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر سےکچھ پروفیشنل شوٹر 10 ہزار سے زیادہ جنگلی اونٹوں کو مار گرائیں گے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے لوگ لگاتار شکایت کررہے تھے کہ جانور پانی کی تلاش میں انکے گھروں میں گھس جایا کرتے ہیں۔

اسکے بعد ہی قبائلی رہنماؤں نے 10 ہزار اونٹوں کو مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکے ساتھی ہی رہنماؤں کو پریشانی ہے کہ جانور گلوبل وارمنگ کو بڑھا رہے ہیں کیونکہ وہ ایک سال میں ایک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے برابر کا میتھین کا خارج کرتے ہیں۔نیشنل پیسٹ اونٹ مینجمنٹ پلان کا دعوی ہے کہ جنگلی اونٹ کی آبادی ہر نو سال میں دوگنی ہوجاتی ہے۔ وہی اونٹ زیادہ پانی پیتے ہیں اور اس وجہ سے ان جنگلی اونٹوں کومارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔