Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز گندی بات 4 کی اداکارہ گریما جین

فلمی ڈسک،7جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آلٹ بالاجی کا مقوبل اور بے حد بولڈ ویب سیریز گندی بات کو دیکھنے والے ناظرین اسکا لمبے وقت سے انتظار کررہے تھے- ایکتا کپور کے اس ویب سیریز میں گریما جین بھی خاص رول میں ہے- گریما جین نے سال 2015 میں دوستی یاریاں من مرضیاں سیریل سے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد وہ کئی سیریل میں نظر آئی-

گریما جین مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک جین گھرانے میں 15مارچ 1993 میں پیدا ہوئی، اور وہ گریجویٹ ہے- گریما جین نے اسپاٹ بوائے سے بتایا ہے کہ اس سیزن کے کنٹراکٹس پر سائن کرنے سے پہلے انکے کچھ مسئلے تھے- اسکرپٹ کو بے حد سارے بولڈ سین کی ضرورت تھی اور اسے لیکر میں آرام دہ نہیں تھی- مجھے عریانی سے پریشانی تھی، اسکے بعد میں نے میکرس سے بات کی انہوں نے میری بات سمجھی، میں اس میں کام کرکے خوش ہوں، اس میں میں نے کئی کسینگ سین اور ہاٹ سین دیئے ہیں-

بتادیں کہ بولڈنیس اور بولڈ کہانیوں کی وجہ سے اسکے پچھلے تینوں سیزن کافی پسند کیے گئے- ٹیلی ویژن کوئین ایکتا کپور اب ڈیجیٹل میڈیم کی کوئین بھی بن چکی ہے- گندی بات” انکی سپر ہٹ ویب سیریز میں سے ایک ہے- یہ سیریز سماج میں پھیلی برائیوں کو دیکھانے میں قابل رہی، جسکے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا-

Tags: