Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی نوٹ 10ٹی 48 ایم پی کیمرے اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ لانچ

ریڈمی نوٹ 10ٹی

ریڈمی نوٹ 10ٹی میں 4 جی بی ریم
ہینڈسیٹ میں 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا
فون میں 128 جی بی انبلٹ اسٹوریج
فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری


ٹیکنالوجی ڈسک، 28 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریڈمی نوٹ 10ٹی اسمارٹ فون کو ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے لیٹسٹ ایڈیشن کے طور پر لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں 5000ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری دی گئی ہے۔

ریڈمی نوٹ 10ٹی فون ریڈمی نوٹ 10 5جی کا ری برانڈ ورژن ہے۔ جو کہ یوروپ میں لانچ ہوا تھا۔

ژیوامی نے مارچ میں ہندوستان اور گلوبل مارکٹ میں ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے اسمارٹ فونس لانچ کیے تھے، ریڈمی نوٹ سیریز میں کمپنی کے پاس اب تک کل 6 ڈیوائس ۔ ریڈمی نوٹ 10، ریڈمی نوٹ 10ایس، ریڈمی نوٹ 10 5جی، ریڈمی نوٹ 10 پرو، ریڈمی نوٹ 10 پرو میکس اور ریڈمی نوٹ 10 پرو 5جی دستیاب ہے۔

وہیں اس فون کو ہندوستان میں پوکو ایم3 پرو 5جی کے طور پر پیش کیا جاچکا ہے۔ یہ اسمارٹ فون میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 700 پروسیسر سے لیس ہے۔

اس میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ دیا گیا ہے۔ فون کو دو ویرینٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ کلر میں کئی آپشن ملیں گے۔

فون بلوٹوتھ ایس آئی جی پر سپورٹ کیا جاچکا ہے اور یہ کئی بار آن لائن لیک بھی ہوچکا ہے۔

ریڈمی نوٹ 10 ٹی کی قیمت

ژیوامی روس ویب سائٹ کے مطابق ریڈمی نوٹ 10ٹی اسمارٹ فون کو خرید کے لیے دستیاب کردیا گیا ہے۔
ژیوامی نے ریڈمی نوٹ 10ٹی اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم اور 128 جی بی ان بلٹ اسٹوریج ویرینٹ میں لانچ کیا ہے۔ اس کی قیمت 19،990 روسی روبل (تقریبا 20،550 روپئے) ہے۔
ویب سائٹ پر دیگر کنفیگریشن  ماڈلس بھی لسٹ ہے، جیسے 4 جی بی ریم + 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج۔
فی الحال ان فون کی قیمت کی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ فون خرید کے لیے بلیو ، گرے اور سلور کلر آپشن میں موجود ہے۔

ریڈمی نوٹ 10ٹی کے اسپیسفیکیشن

ریڈمی نوٹ 10 ٹی فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی ایم آئی یو آئی 12 پر کام کرتا ہے۔
فون میں 6.5 انچ فل ایچ ڈی + (2400-1080 پکسل) ہول ۔ پنچ اڈاپٹیو سنک ڈسپلے
ریفریش ریٹ 90 ہرٹز
میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 700 پروسیسر
ریم 6جی بی
اسٹوریج 128 جی بی

ریڈمی نوٹ 10ٹی کے کیمرا فیچرس

فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل
میکرو کیمرا 2 میگا پکسل
ڈپتھ کیمرا 2 میگا پکسل
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 8 میگا پکسل کیمرا

ریڈمی نوٹ 10ٹی کے دیگر فیچرس

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ کے لیے 18واٹ کا سپورٹ
سائیڈ ماونٹیڈ فنگر پرنٹ سینسر
ڈوئل سم سلاٹ ، 4جی
این ایف سی، ڈوئل بینڈ وائی فائی
بلوٹوتھ وی5.1، جی پی ایس
آڈیو جیک 3.5 ایم ایم
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
فون کا وزن 190 گرام

Tags:

You Might also Like