Type to search

ٹیکنالوجی

چار اینٹینا کے ساتھ ژیوامی نے لانچ کیا وائی فائی راؤٹر، قیمت 999 روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی ٹیک کمنی ژیوامی نے ہندوستان میں ایک وائی فائی راؤٹر ایم آئی راؤٹر 4 سی لانچ کیا ہے۔ اسے پچھلے سال جولائی میں چین میں لانچ کیا گیا تھا اور اب اسے ہندوستان میں لایا گیا ہے۔

ایم آئی راؤٹر 4 سی کی قیمت 999 روپے ہے۔ اس راؤٹر میں چار اینٹینا دیئے گئے ہیں۔ اور کمنی کا دعوی ہے کہ چاروں اینٹینا پاورفل ہے۔ اس میں 64 ایم بی ریم کے ساتھ 16 ایم بی فلاش روم دیا گیا ہے۔

ایم آئی راؤٹر 4 سی کو آپ ایم آئی وائی فائی ایپ سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اسے صارفین ایم آئی ڈاٹ کام سے خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں اسے منگانا چاہتے ہیں تو آپ کو 49 روپے زیادہ دینے ہونگے۔

ایم آئی راؤٹر 4سی میں 2.4 جی ایچ زیڈ وائی فائی 802.11 دیا گیا ہے جو 300 ایم بی پی ایس کی کنیکٹیویٹی اسپیڈ دیتا ہے۔ چار اینٹینا ہے جو چاروں طرف کوریج دیں گے۔ یہ راؤٹر میڈیا ٹیک ایم ٹی 7628این پروسیسر ر چلتا ہے۔

ایم آئی راؤٹر 4 سی کے ذریعہ آپ ایک ساتھ 64 ڈیوائز کنیکٹ کرسکتے ہیں۔ بینڈوتھ مینیجمنٹ اور ایلوکیشن کے لیے اس میں کیو او ایس یعنی کوالٹی آف سرویس نام کا ایک فیچر بھی دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like