Type to search

قومی

سی اے اے واپس نہیں ہوگا امت شاہ، لکھنؤ میں ریلی خطاب

لکھنؤ،21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) شہریت(ترمیمی)قانون سی اے اے کی حمایت میں منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا- یہاں پر انہوں نے اپنی تقریری کے شروعات میں “بھارت ماتا کی جئے” کے نعرے سے کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی، کانگریس، بی ایس پی ، ترنمول کانگریس، کو شہریت قانون کو لیکر ہورہے تشدد کو ذمہ داری ٹہرایا-

امت شاہ نے اپوزیشن کو اس قانون پر ان سے ڈبیٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہریت(ترمیمی)قانون کو حکومت کسی بھی صورت میں واپس نہیں لے گی، لکھنؤ کے رام کتھا پارک میں سی اے اے کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ سی اے اے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیاں ووٹ بینک کی سیاست کرتے ہوئے اس ضمن میں عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔

شاہ کے مطابق ’’مودی جی سی اے اے لے کر آئے ،اور سی اے اے کے خلاف یہ راہل بابا اینڈ کمپنی، ممتا، اکھلیش، بہن مایاوتی، ساری کی ساری بریگیڈ سی اے اے کے خلاف ’کاو،کاو، کاو کرنے لگے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہی پارلیمنٹ میں اس بل کو پیش کیا تھا۔میں چیلنج دیتا ہوں کہ جو مجھ سے ڈبیٹ کرنا چاہتا آکر کرے لیکن اسے کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیا جائےگا۔

اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں خصوصا اکھلیش،ممتا،راہل،مایاوتی اور دیگر کو اس پر ڈبیٹ کے لئے چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے خلاف ایک مخصوص کمیونٹی کو اکسا کر ملک کو غیر مستحکم نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ’’ جب سے دنیا میں مقبول ترین ہمارے وزیر اعظم سی اے اے لے کر آئے ہیں یہ لوگ چراغ پا ہیں اور ان کو ٹارگیٹ کررہے ہیں‘‘۔

Tags:

You Might also Like