Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیائی اوپن: نڈال دوسرے راؤنڈ میں، ماریا شاراپووا باہر

اسپورٹس ڈسک،21جنوری(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے ایکطرفہ مقابلے میں بولیویا کے ہیوگو ڈیلین کو ہرا کر آسٹریلین اوپن کے دوسرے دور میں داخل ہوگئے۔ پانچ بار کی چیمپیئن ماریا شاراپووا ہارکر باہر ہوگئی۔ نڈال نے دو گھنٹے کےاندر یہ مقابلہ 6-2, 6-3, 6-0 سے جیت لیا۔ تتین الگ الگ دہائی میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی رہے چکے نڈال کی نظریں 20 ویں گرینڈ سلیم خطاب پر ہے۔

اسکے ساتھ ی وہ اوپن دور میں کم سے کم دو بار سبھی چارو گرینڈ سلیم جتنے والے کھلاڑی بنا چاہتے ہیں۔ انہو ںنے کہا، یہ مثبت شروعات ہے۔ پہلے دور میں سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرنا اچھا ہے۔ اب نڈال کا سامنا ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونیس یا پرتگال کے
جوؤ سوسا سے ہوگا۔ راجر فیڈرر اور دفاعی چیمپیئن نواک جوکوویچ بھی دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
دوسری طرف شاراپووا پہلے دور میں سیدھے سیٹوں میں ہار کر باہر ہوگئی۔ دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی شاراپووا کی کروشیا کی 19ویں فاتح ڈونا وکچ نے 6-3, 6-4 سے ہرایا۔ یہاں 2008 کی چیمپئین رہی شاراپووا کو وائلڈ کارڈ ملا تھا۔

Tags:

You Might also Like