Type to search

تعلیم اور ملازمت ٹیکنالوجی

دو اسکرین والا دنیا کا پہلا ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک خاص طرح کا ٹی وی آیا ہے، یہ دنیا کا پہلا دو اسکرین والا 85 انچ 8کے پرو ٹیلی ویژن ہے، اس ٹی وی کو ہائی سینس کمپنی نے لانچ کیا ہے، یہ پریمیم ٹیلی ویژن 8کے ریزولیشن ڈسپلے آفر کرتا ہے، اس ٹیلی ویژن کی قیمت 79999 یوآن (قریب 8.5 لاکھ روپے) ہے، 8کے ریزولیشن کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ہی یہ ٹی وی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، اس ٹیلی ویژن مںی بیک لائٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، یہ اے آئی کمپیوٹینگ اور ایچ ڈی آر الگورتھم کو بھی سپورٹ کرتا ہے، مطلب یہ ہے کہ ٹی وی میں دی گئی مشین لرننگ الگ الگ سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئراصلاحات کے ساتھ بے حد شاندار ویوینگ تجربہ دیتی ہے-

یہ خاص ٹیلی ویژن اپنے 120 ہرٹز ڈسپلے پینل کے لیے 8کے ایم ای ایم سی کمپنزیشن ٹیکنالوجی آفر کرنے میں اہل ہے- اس میں آپ کئی فریم ریٹ مویویز کا شاندار طریقے سے دیکھ سکتے ہیں، ساتھ ہی اس میں کنسول یا اے اے اے ٹائٹلس کے ساتھ پی سی گیمینگ کا بھی آپشن دیا گیا ہے-اس ٹیکنالوجی میں 113 انڈیپینڈنٹ بیک لائٹ کنٹرول چپ دیئے گئے ہیں-

Tags:

You Might also Like