Type to search

قومی

مشہور شاعر راحت اندوری بھی کورونا سے متاثر

راحت اندوری

دہلی،11اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور شاعر راحت اندوری کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ منگل کو انہوں نے اس کی معلومات ٹیوٹر کے ذریعہ دی۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کے شروعاتی علامات دیکھائی دینے پر کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اندور کے اروبندو ہاسپٹل میں شریک ہوں۔ دعا کیجئے جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دے دو، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ صحت کے بارے میں معلومات کے لیے بار بار انہیں یا پھر خاندان کو فون نہ کریں، اسکی معلومات ٹیوٹر اور فیس بک کے ذریعہ سے سبھی کو ملتی رہے گی۔ بتادیں کہ ان کورونا کے کیسوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 

 

بتادیں کہ راحت اندوری کی پیدائش یکم جنوری 1950 میں اندور میں ہوئی۔ انکا پورا نام راحت قریشی ہے۔ راحت والد رفعت اللہ قریشی اور والدہ مقبول النساء بیگم ہیں۔ انکے والد ٹیکسٹائل مل کے ملازم تھے۔ راحت نے سال 1973 میں اپنی بیچلر کی تعلیم اسلامیہ کریمیہ کالج اندور سے کی۔ پھر راحت نے اردو ادب میں ایم اے، برکت اللہ یونیورسٹی ، بھوپال سے کیا۔ انہوں نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھوج اوپن یونیورسٹی سے کیا۔

راحت ایک ہندوستانی بالی ووڈ کے نغمہ نگار اور اردو زبان کے شاعر ہیں۔ وہ اردو ادب کے سابق پروفیسر اور مصور بھی ہیں۔ راحت کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہ چکے۔ انہوں نے کئی سینگنگ کے ریالٹی شوز میں بہ طور جج نظر آئے۔ راحت نے کئی بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے لکھے ہیں جو کافی مقبول ہوئے۔

بتادیں کہ کورونا سے اب تک کئی بالی ووڈ اسٹارس اور سیاسی لیڈرس متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، وزیر داخلہ امیت شاہ وغیرہ شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. Zaheer ahmef August 11, 2020

    Allah inhe sahet e Kamila ajjila ata farmaye ainshalla